Inquilab Logo

مانسون اجلاس کے پہلے دن دہلی فسادکی جانچ اور چین پر احتجاج

Updated: September 15, 2020, 7:20 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

چارج شیٹ میں یچوری کا نام شامل کرنے پر صدائے احتجاج بلند کی گئی، ادھیر رنجن چودھری نے چین کے موضوع پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، وقفہ سوالات ختم کرنے پر احتجاج، پارلیمانی اجلاس میںکورونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل

Lok Sabha - Picture : PTI
پارلیمنٹ میں نشستوں کا انتظام انفرادی دوری کا خیال رکھتے ہوئے کیاگیاہے۔ ( پی ٹی آئی

کورونا کی وبا کے درمیان پیر کو تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ پالیمنٹ کامانسون اجلاس  شروع ہوگیا جس میں پہلے ہی دن حکومت نے ۱۱؍ آرڈیننس کو قانون کی شکل دلوا دی جبکہ اپوزیشن  کی جانب سے سخت  مخالفت کی  گئی۔ ساتھ ہی  لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے چین کا معاملہ اٹھایا جبکہ سی پی ایم نے اپنے لیڈر سیتارام یچوری سمیت کئی اہم شخصیات کے نام  دہلی فساد کی چارج شیٹ میں شامل کئے جانے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ 
کورونا سے  بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل
 کوروناکی وبا کے پیش نظر  غیر معمولی حالات میں منعقد   ہونےوالے پارلیمنٹ      کےا جلاس  میں اراکین کی نشستوں کا خصوصی نظم کیاگیا  اور انفرادی دوری کے سبب انہیں  راجیہ سبھا کے چیمبر تک میں  بٹھایاگیا۔  اسپیکر سمیت اکثر اراکین پارلیمنٹ کے سامنے شیشہ کی شیلڈ لگائی گئی  نیزماسک  اور سینی ٹائز کا خاص انتظام کیاگیاہے۔
چین اور دہلی فساد کی جانچ پر احتجاج
 اجلاس کے پہلے ہی دن اپوزیشن کی جانب سے چین کی دراندازی  اور دہلی فسادات کے نام پر ہونے والی گرفتاریوں پر آواز بلند کی  اور تحریک التواء پیش کرکے اس معاملے کو اٹھانے کی کوشش کی ۔ کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے چین کی دراندازی  پر  جبکہ سی پی ایم   نے دہلی فسادات کی جانچ  پر  بحث  تحریک التواء پیش کی ۔  اپوزیشن کی جانب سے آواز بلند کرنے کے باوجود التواکی دونوں تحریکوں کو  اسپیکر نے خارج کر دیا۔
 وقفہ سوالات نہ ہونے پر ہنگامہ
   پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب وقفہ سوالات کو ختم کیا گیا ہے چنانچہ اس پر بھی اپوزیشن کی جانب سے آواز بلند کی گئی۔ ادھیر رنجن چودھیر نے کہا کہ وقفہ سوالات کو ختم کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے چیف اسد الدین اویسی نے بھی وقفہ سوالات کو ختم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو متنبہ کیا کہ یہ آئین کے مطابق نہیں ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر منیش تیواری نے یہ معاملہ اٹھایا۔  

 تقریباً ۳۰؍ اراکین کورونا پازیٹیو

بی جےپی کے اراکین پارلیمان  میناکشی لیکھی اور پرویش ورما سمیت پارلیمنٹ کے تقریباً ۳۰؍ اراکین کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے ۵۰؍ اراکین کے بھی مثبت پائے جانے کی خبر ذرائع کے حوالے سے موصول ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے پیش نظر سب کی کورونا جانچ لازمی کی گئی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK