• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیو فائنانس ایپ پر صارفین بیک وقت اپنے تمام بینک کھاتوں کی تفصیلات دکھائے گا

Updated: November 18, 2025, 3:45 PM IST | Mumbai

جیو فائنانس ایپ پر صارفین اب ایک ساتھ اپنے تمام بینک کھاتوں، میوچوئل فنڈز اور شیئرز کے پورٹ فولیو دیکھ سکیں گے اور اپنی مالی حالت کا تجزیہ بھی کر سکیں گے۔

Jio Finance.Photo:INN
جیو فائنانس۔ تصویر:آئی این این

جیو فائنانس ایپ پر صارفین اب ایک ساتھ اپنے تمام بینک کھاتوں، میوچوئل فنڈز اور شیئرز کے پورٹ فولیو دیکھ سکیں گے اور اپنی مالی حالت کا تجزیہ بھی کر سکیں گے۔ جیو فائنانس پلیٹ فارم اینڈ سروس لمیٹڈ نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اب صارفین کو مختلف ایپس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیو فائنانس پر سب کچھ ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوگا۔ 
ساتھ ہی صارفین نہ صرف اپنے کھاتوں کی تفصیلات دیکھ سکیں گے بلکہ وہ تمام اعداد و شمار کو ایک ساتھ ملا کر اپنی مجموعی مالی حالت کا تجزیہ بھی کر سکیں گے۔ صارف کی رضامندی کی بنیاد پر جیو فائنانس انہیں موزوں مالیاتی مصنوعات کی سفارش بھی کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کے مشہور گیت ’’او او جانِ جاناں‘‘ نے بچوں کو زیادہ متاثر کیا تھا : سہیل خان

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو اپنی کیش فلو، اخراجات اور سرمایہ کاری کے بارے میں واضح اطلاعات مل سکیں گی۔ نیز وہ اپنی محنت کی کمائی کی سرمایہ کاری کے بارے میں بہتر مشورہ بھی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ جلد ہی ایپ میں فکسڈ ڈپازٹ اور ری کرنگ ڈپازٹ کے لیے بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 
جیو فائنانس پلیٹ فارم اینڈ سروس لمیٹڈ کے سی ای او سوربھ ایس شرما نے کہاکہ ’’جیو فائنانس ایپ پر اس نئے فیچر کے ساتھ ہم ہر ہندوستانی کے لیے مالی معاملات کو آسان، شفاف اور قابلِ رسائی بنانے کے اپنے مشن کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایک شخص کی مالی زندگی کو ایک محفوظ، متحد اور عملی پلیٹ فارم پر لا کر ہم صارفین کو اپنے پیسے کو بہتر طور پر سمجھنے اور سنبھالنے میں مدد دے رہے ہیں۔ ہم وقت کے ساتھ جدید تجزیاتی ٹولز اور انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے جیو فائنانس ایپ کی منی مینجمنٹ صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جس سے لاکھوں شہریوں کے مالی مفادات کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK