Inquilab Logo

چین کے۱۰۳؍ طیاروں نے تائیوان کے گرد چکر لگائے

Updated: September 19, 2023, 10:15 AM IST

تائیوان کی جانب سے اس اقدام کو اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا جا رہا ہے ، بیجنگ نے ’معمول کی مشق‘ کہا

Army personnel with Taiwan flag. (file photo)
تائیوان کے جھنڈے کے ساتھ فوج کے اہلکار ۔ ( فائل فوٹو)

چین کے جنگی طیارے تائیوان کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایاکہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران۱۰۳؍ چینی جنگی طیاروں کو تائیوان کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔   طیاروں نےاتوار کو صبح ۶؍  بجےسے پیر کو صبح۶؍ بجے تک  چکر لگائے ۔   تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان میں سے ۴۰؍ طیاروں نے تائیوان اور چین کے درمیان علامتی درمیانی لائن کو عبور کیا۔ یادرہے کہ تائیوان ایک خود مختار جزیرہ ہے جس  پر چین   اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ چین کی فوج پابندی سے تائیوان کے جنوب اور مغرب کے سمندری حدود میں طیارے بھیجتی رہی ہے۔ چین نے تائیوان کے قریب فضائی اور سمندری حدود میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کی ہیں۔ تائیوان کی جانب سے چین کے اس اقدام کو اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
  ادھر چین نے  اسے معمول کی مشق قرار دیا ۔ اس بارے میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجما ن ماؤ نیانگ کا کہناتھا ، ’’ طیاروں کا اس طرح چکر لگا نا قابل اعتراض نہیں ہے ، کیونکہ تائیوان بھی چین  ہی کا حصہ ہے۔ ‘‘

taiwan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK