Inquilab Logo

کشتی حادثے کے بعد چین تائیوان کے قریب گشت بڑھائے گا

Updated: February 19, 2024, 12:24 PM IST | Agency | Beijing

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کے ساحلی محافظوں کی کشتی کے حادثے میں دو چینی شہریوں کی موت کے بعد تائیوان کے قریب پانی میں گشت کو بڑھا دے گا۔

China has increased surveillance in its South China Sea. Photo: INN
چین نے اپنے جنوبی سمندر میں نگرانی بڑھادی ہے۔ تصویر : آئی این این

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کے ساحلی محافظوں کی کشتی کے حادثے میں دو چینی شہریوں کی موت کے بعد تائیوان کے قریب پانی میں گشت کو بڑھا دے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی کشتی ۴؍ افراد کو لے کر جا رہی تھی  اور اسی دوران ایک جزیرے کے قریب پلٹ گئی۔ تا ئیوان کے ساحلی محافظوں نے اس کا تعاقب کیا تھا۔ جہاز میں سوار چاروں افراد کو پانی میں پھینک دیا گیا اور عملہ کے دو افراد بعد میں ہلاک ہو گئے۔ چینی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ وہ اس علاقے میں `قانون نافذ کرنے والا باقاعدہ گشتی آپریشن کرے گا۔
 چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے ایک بیان میں کہا کہ گشت کا مقصد اپنے پانیوں میں کارروائیوں کی ترتیب کو برقرار رکھنا اور ماہی گیروں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہے۔چین نے اس واقعہ کے  لئے تائیوان کی مذمت کی ہے اور جزیرے پر زور دیا ہے کہ وہ کشتی کے عملہ کے دو زندہ بچ جانے والے اراکین کو رہا کرے جنہیں حراست میں لیا گیا تھا۔تائی پے نے بدلے میں چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کشتی اس کے جزائر کے ارد گرد `ممنوعہ پانی میں تھی۔ یہ علاقہ تائیوان کے زیر انتظام علاقہ ہے لیکن یہ چین کے شہر زیامن سے صرف پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK