Inquilab Logo

تائیوان: ۲ء۷؍ شدت کا زلزلہ، ۹؍ افراد ہلاک

Updated: April 03, 2024, 2:02 PM IST | Taipei City

تائیوان کے مشرقی ساحل پر صبح ۷؍ بجکر ۸۷؍ منٹ پر ۲ء۷, شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ۹؍ افراد ہلاک اور ۸۰۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی جاپان اور مشرقی فلپائن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

A building destroyed by an earthquake in taiwan. Photo: X
تائیوان میں زلزلےکے نتیجے میں تباہ عمارت۔ تصویر:ـ ایکس

تائیوان کے مشرقی ساحل پرصبح ۷؍ بجکر ۵۸؍ منٹ پر ۲ء۷؍ شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے اور زلزلے کے جھٹکے جاپان کی راجدھانی تائپے، جنوبی جاپان اور مشرقی چین اور فلپائن میں محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک ۹؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۸۰۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اب بھی متعددافراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ چین کے تائیوان افیئرس آفس نے زلزلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مدد کی پیشکش کی ہے۔ 

ریاستی میڈیا نے بتایا کہ دفتر کے ترجمان زہو گینگلیان نے متاثرین سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ حالات کا باریکی سے جائزہ لے رہا ہےاور اس نے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
تاہم، آج صبح تائیوان کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۳۰؍ چینی ایئر کرافٹ جزیرے کے اطراف دیکھے گئے تھے۔ وزرات دفاع نے بتایا کہ ۲۰؍ افراد جہاز جزیرے کے اے ڈی آئی زیڈ زون سے ہو کر گزرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم نے اپنے ریڈار پر سرگرمیوں کے جواب میں ایئرکرافٹ، نیوی ویسلز، اور کوسٹل ملٹری سسٹم تعینات کئے ہیں۔

۲۵؍ سال میں سب سے خطرناک زلزلہ
ا س حوالے سے تائیوان کے ہائی اسپیڈ ریل آپریٹر نے کہا کہزلزلے کے نتیجے میں ٹرینوں میں کوئی بھی ہلاکتیں یا کسی کے زخمی ہونےکی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں تائیوان کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاہے جبکہ امدادی کارکنان متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ۲۵؍ سال بعد یہ تائیوان کا سب سے خطرناک زلزلہ جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK