Inquilab Logo

تائیوان زلزلہ: زخمیوں کی تعداد ۱۰۱۱؍ہوگئی، بجلی اور پانی فراہمی کی خدمات ہنوز بحال نہیں ہوئیں

Updated: April 05, 2024, 10:47 AM IST | Agency | Taipei/Beijing

چین کے تائیوان میں بدھ کی صبح آنے والے ۷ء۳؍ شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ۹؍ ہو گئی ہے، جبکہ۱۰۱۱؍ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

The earthquake has damaged many buildings. Photo: INN
زلزلے نے کئی عمارتوں کا ایسا حال کردیا ہے۔ تصویر : آئی این این

چین کے تائیوان میں بدھ کی صبح آنے والے ۷ء۳؍ شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ۹؍ ہو گئی ہے، جبکہ۱۰۱۱؍ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ایک مقامی ہنگامی مرکز کے مطابق، تائیوان کی ہولین صوبے کے قریب زلزلے کے جھٹکوں کے بعد۱۰۰؍ سے زائد افراد پھنس گئے۔ امدادی کارکنوں نے رات۱۰؍ بجے تک ہولین میں ایک عمارت کے ملبے تلے پھنسے۲۵؍ میں سے۲۴؍رہائشیوں کو بچا لیا تھا۔ زلزلے کے بعد تائیوان بھر میں تقریباً ۲۸؍ عمارتیں گر گئیں، جن میں سے۱۷؍ ہولین صوبے میں واقع تھیں۔ مقامی حکام نے اطلاع دی ہے کہ۳؍لاکھ ۶۰؍ہزار سے زیادہ گھر بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے ہیں، پانی کی کمی سےایک لاکھ ۲۰؍ہزار سے زیادہ گھر متاثر ہوئے ہیں۔ تائیوان ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے ایک اہلکار کے مطابق، ییلان صوبے اور ہولین کو ملانے والی ریلوے لائن بری طرح متاثر ہوئی ہے اور کئی مقامات پر چٹانیں ٹوٹنے اور گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ہولین میں مسلسل آفٹر شاکس کی وجہ سے مرمتی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان ریلوے سروس کو بحال کرنا اس وقت پہلی ترجیح ہے، لہذاییلان اور ہولین کو ملانے والے ریل لائن سیکشن پر دوہرے ٹریک کا سفر جمعرات کی سہ پہر تک بحال ہونے کی توقع ہے۔ تائیوان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تائی پے میں کچھ اسکولوں کی عمارتوں کو زلزلے سے نقصان پہنچا ہے۔ تائی پے کے تعلیمی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کی سہ پہر تک۲۰۱؍ اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کو نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی ۶؍اسکولوں نے کلاسز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK