Inquilab Logo

تائیوان میں طوفان کوئینو کا قہر،تندہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش،۲۰۰؍افراد زخمی

Updated: October 06, 2023, 12:43 PM IST | Agency

تیز ہواؤں نے بجلی کے کھمبے اور درخت اکھاڑدئیے، متعدد مقامات پر اشتہاری ہورڈنگز بھی زمین بوس ، پنگ ٹونگ کاؤنٹی میں بجلی سپلائی ٹھپ۔

The severity of the storm can be gauged from the presence of large hoardings in the affected area. Photo: INN
متاثرہ علاقے میں بڑی سی ہورڈنگ کے اس حشر سے طوفان کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ تصویر:آئی این این

تائیوان میں طوفان کوئینو کی وجہ سے ہوئے حادثہ میں کم از کم۱۹۰؍افراد زخمی ہو گئے اور بجلی کھمبوں اور تاروں کے تباہ ہونے سے۶۰؍ہزار سے زیادہ مکانات اور تجارتی عمارتوں میں اب بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکی ہے۔ تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی (سی این اے )نے جمعرات کو بتایا کہ کوئینو طوفان مقامی وقت کے مطابق تقریباً ۲۰:۸؍ بجے جزیرے کے شمال میں پنگ ٹونگ کاؤنٹی کے ساحل پر پہنچا۔ طوفان کی زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار ۴۸؍ میٹر فی سیکنڈ(۱۰۶ء۸؍میل فی گھنٹہ) تھی۔ ہوا نے تجارتی بینروں ، تاروں ،شہر کے تعمیرات کو تباہ کر دیا ۔ طوفان سے بڑی تعداد میں پیڑ بھی گر گئے۔
جزیرے کے جنوب مشرقی ساحل ، لین یو جزیرے (آرکڈ جزیرے)پر۹۵؍میٹر فی سیکنڈ(۲۱۲؍میٹر فی گھنٹہ )تک ہوا چلی ۔ ہو اکی یہ رفتار سب سے تیز رہی ۔ تائیوان پاور کمپنی کے مطابق طوفان نے ایک لاکھ ۷۴؍ہزار ۵۰۰؍ سے زیادہ گھروں اور تجارتی عمارتوں کو برقی توانائی سے محروم کر دیا ہے۔حال میں زیادہ تر طوفان متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے تقریباً۶۰؍ہزار سے زیادہ مکانات اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔
اس طوفانی آفت کی وجہ سے مقامی ہوائی اڈوں نے۴۲؍انٹر نیشنل اڑانیں اور۱۸۲؍مقامی اڑانیں رد کر دی ہیں ۔ جس کے سبب ایئرپورٹ پر مسافروں  کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بحریہ خدمات کوبھی معطل کر دیا گیا ہے۔ طوفان جمعہ کی صبح تک جزیرے کے موسم کو متاثرکرتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات ایجنسی نے پہلے پنگ ٹونگ، تائی تونگ اور ہولی این کاؤنٹی کے ساتھ ساتھ تائپے کے پہاڑی علاقوں میں بارش ہونے کی تنبیہ دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK