• Sun, 21 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاندیولی اور بوریولی سیکشن پر چھٹی لائن کے کام کے لئےایک مہینے کا بلاک شروع

Updated: December 21, 2025, 10:40 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Borivali

کاندیولی اور بوریولی سیکشن پر چھٹی لائن کے کام کے لئے سنیچر اور اتوار کی شب سے ایک مہینے کا بلاک شروع کیا گیا ہے۔

Vineet Abhishek. Picture: INN
ونیت ابھیشیک۔ تصویر: آئی این این
کاندیولی اور بوریولی سیکشن پر چھٹی لائن کے کام کے لئے سنیچر اور اتوار کی شب سے ایک مہینے کا بلاک شروع کیا گیا ہے۔ اس سے کئی لوکل اور طویل مسافتی خدمات متاثر ہوں گی۔ ۱۸؍جنوری تک یہ بلاک جاری رہے گا۔ اس سے مسافروں کو زبردست پریشانی کا اندیشہ ہے۔اس دوران کاندیولی اور بوریولی اسٹیشنوں پر کئی کراس اوور ڈالے اور ہٹائے جائیں گے اور بڑے انجینئرنگ، سگنلنگ اور اوور ہیڈ آلات کا کام کیا جائے گا۔
شروع کئے گئےاس ایک ماہ کے بلاک کے تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ’’ اس دوران پانچویں لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت بند رہےگی اور دیگر لائنوں پر ٹرینوں کی رفتار محدود کی جائے گی۔ بلاک کے دوران پانچویں لائن پر چلنے والی تمام میل،ایکسپریس اور لوکل ٹرینیں اندھیری، گوریگاؤں اور بوریولی کے درمیان تیز رفتار لائنوں پر چلائی جائیں گی۔‘‘چیف پی آر اونے یہ بھی بتایاکہ’’شروع کردہ بلاک ۲۶؍ دسمبرتک روزانہ ۱۱؍بجے سے۴؍بجکر ۳۰؍  منٹ تک کیا جائے گا۔ ان ۶؍دنوں میں مجموعی طور پر۱۸۸؍ سروسیز متاثر ہوں گی۔‘‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو کم سے کم ٹرینیں منسوخ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تھرٹی فرسٹ کے تعلق سے منصوبہ بندی کی تفصیلات چند دن میں بتائی جائیں گی۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK