• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کو اگرانسانیت پر یقین ہے تو نیتن یاہو کواغوا کرے: پاکستانی وزیرخواجہ آصف

Updated: January 10, 2026, 10:06 PM IST | Islamabad

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امریکہ کو انسانیت پر یقین ہے تو نیتن یاہو کو اغوا کرے، خواجہ آصف نے نیتن یاہو کو انسانیت کا بدترین مجرم قرار دیااور کہا کہ ترکی بھی ایسا کرسکتا ہے اور ہم اس کے لئے دعا کررہے ہیں۔

Pakistani Defense Minister Khawaja Asif. Photo: INN
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکی حکومت واقعی انسانیت پر یقین رکھتی ہے تو اسےوینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اٹھائے جانے کے انداز میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ’اغوا‘ کر لینا چاہیے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ترکی بھی نیتن یاہو کو اغوا کر سکتا ہے اور پاکستانی اس کیلئے دعاگو ہیں۔ جمعرات کو نشر ہونے والے ٹیلی ویژن انٹرویو کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر احتجاج بھڑکانے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ؛ ٹرمپ کا سخت انتباہ

بعد ازاں انٹرویو میں پاکستانی وزیر دفاع نے نیتن یاہو کو ’’انسانیت کا بدترین مجرم‘‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ تاریخ میں غزہ کے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے مظالم جیسے مظالم کبھی نہیں دیکھے گئے۔خواجہ آصف نے نیتن یاہو کے ’’مددگاروں اور حامیوں‘‘ کو سزا دینے کے مسئلے کو بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’اور قانون ایسے مجرموں کی حمایت کرنے والوں کے بارے میں کیا کہتا ہے؟‘‘تاہم اس موقع پر ٹیلی ویژن اینکر نے بریک کا اعلان کرتے ہوئے انٹرویو روک دیا اور خبردار کیا کہ نیتن یاہو کے حامیوں کے بارے میں آصف کے تبصروں میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں اشارے کا خطرہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کو چھ ماہ بعد بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی ضرورت نہ رہے گی: خواجہ آصف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ نے وینزویلا کے صدر پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے، ایک خفیہ فوجی کارروائی کرکے انہیں اغوا کرلیا تھا۔ حالانکہ اس امریکی اقدام کی دنیا بھر میں مذمت ہوئی، تاہم امریکی صدر نے اسے اپنی کامیابی قرار دیا۔ تاہم اسی پس منظر میں پاکستانی وزیر دفاع نے اس طرز کے فوجی آپریشن کے ذریعےنیتن یاہو کو بھی اغوا کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ اس پر مقدمہ چلایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK