امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2026, 1:49 PM IST | Agency | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ اگر نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو۵؍ ہزارڈالر کا منافع دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا، ’’ڈیموکریٹ ایسا نہیں کر سکتے، کیونکہ وہ محصولات عائد نہیں کرتے اور اس لئے ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کو جوہری افزودگی کم کرنی ہو گی: جے ڈی وینس
اس سے قبل منگل کو بالٹی مور میں ایک الگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات جیت جاتی ہے تو امریکی معیشت کو۱۹۲۹ء جیسی شدید کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہےکہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات۳؍ نومبر کو ہوں گے۔ اس روز سینیٹ کے ۳۳؍ اراکین اور ایوان نمائندگان کے تمام۴۳۵؍ اراکین منتخب کئے جائیں گے۔ کئی ریاستوں میں قانون ساز اداروں کے انتخابات بھی اسی روز ہوں گے۔