Inquilab Logo

اوپیک ممالک تیل کی پیداوارمیں بتدریج اضافہ پر متفق

Updated: July 20, 2021, 12:54 PM IST | Agency | New Delhi

اوپیک ممالک تیل کی پیداوارمیں بتدریج اضافہ پر متفق گروپ میں شامل بڑے ممالک مئی ۲۰۲۲ ء سے تیل سپلائی میں اضافہ اور سمجھوتے میں توسیع کیلئے رضامند

Consensus is considered important .Picture:INN
اوپیک مما لک میں اتفاق اہم مانا جارہا ہے ۔تصویر :آئی این این

 اتوار کو تیل پیدا کرنے والے  او پیک پلس ممالک  کے اجلاس میںتیل کی پیداوار میںبتدریج اضافہ پر اتفاق ہوا ہے جس سےگزشتہ ۲؍ سال کے دوران خام تیل کی بڑھی ہوئی قیمتوںمیں قدرے کمی کی امید ہے۔اس سے قبل جولائی کے اوائل میں اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔اوپیک پلس گروپ کے ذرائع کے مطابق گروپ میں شامل بڑے ممالک مئی ۲۰۲۲ ء سے تیل سپلائی میں اضافہ اور سمجھوتے میں توسیع کے لیے ابتدائی طور پر متفق ہو گئے ہیں۔نئے متفقہ معاہدہ کے مطابق یو اے ای ، روس ،سعودی عرب ، کویت اورعراق مئی ۲۰۲۲ء سے پروڈکشن میں بتدریج اضافہ کرسکیںگے ۔ یواے ای نے اس معاعدہ کو دسمبر ۲۰۲۲ء تک توسیع دینے کی مخالفت کی تھی ۔
 اوپیک پلس گروپ جس کے اہم ترین  رکن ممالک سعودی عرب اور روس ہیں۔  اوپیک پلس نے رواں ماہ پانچ جولائی کو مقررہ اپنا ماہانہ اجلاس منسوخ کر دیا تھا۔ اجلاس میں اگست سے دسمبر تک ہر ماہ پیداوار میں بتدریج اضافے کے سلسلے میں یومیہ۴؍ لاکھ بیرل بڑھانے کی تجویز پیش کی جانی تھی۔اوپیک تنظیم نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ توقع رکھتی ہے کہ آئندہ برس تیل کی عالمی طلب اس سطح کے نزدیک پہنچ جائے گی جو کورونا کی وبا سے پہلے تھی۔ یہ سطح یومیہ تقریباً۱۰؍ کروڑ بیرل تھی۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) اس معاہدہ کیلئے راضی نہیںتھا لیکن بتایاجارہاہے سعودی عر ب کی گزارش پروہ بھی اس کیلئے رضامند ہوگیا ہے۔یواےای کے وزیر توانائی سہیل بن محمدمزروعی نے اس معاہدہ پر خوشی کااظہار کیاہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے  یہ بتانے سے انکار کیا کہ یواےای کو کس طرح رضامند کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK