فی الحال بڑی ٹیک کمپنیاں اور اچھی مالی اعانت سے چلنے والے اسٹارٹ اپس جارحانہ انداز میں صلاحیتوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اوپن اے آئی میں مضبوط بونس اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس کی تکنیکی ٹیموں کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: August 10, 2025, 6:38 PM IST | New Delhi
فی الحال بڑی ٹیک کمپنیاں اور اچھی مالی اعانت سے چلنے والے اسٹارٹ اپس جارحانہ انداز میں صلاحیتوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اوپن اے آئی میں مضبوط بونس اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس کی تکنیکی ٹیموں کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
مصنوعی ذہانت کا اسٹارٹ اپس اوپن اے آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑی پہل کر رہا ہے کہ اس کے سب سے زیادہ قابل ملازمین اسے نہ چھوڑیں۔ تقریباً ایک ہزار ملازمین کو خصوصی یک وقتی ایوارڈ یعنی ایک بار بونس کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ملازمین کی یہ تعداداوپن اے آئی میں کل وقتی افرادی قوت کا تقریباً ایک تہائی ہے۔ دی ورج کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلیک پلیٹ فارم پر بھیجے گئے ایک اندرونی پیغام میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے کہا ہے کہ خصوصی ایک بار کا ایوارڈ اپلائیڈ انجینئرنگ، اسکیلنگ اور حفاظت کے شعبے میں محققین اور سافٹ ویئر انجینئرس کو دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے:کیا ہندوستانی ریفائنریز روسی تیل کے بغیر چل سکیں گی؟
آلٹ مین نے یہ بھی کہا کہ اوپن اے آئی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی جو یک وقتی خصوصی بونس دے رہا ہے وہ کافی اہم ہے اور ملازمین کے کردار اورسینئریٹی کے مطابق مختلف ہوتا ہے۔ ٹیک انڈسٹری میں موٹی تنخواہ کے پیکیج کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن اوپن اے آئی میں مضبوط بونس اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس کی تکنیکی ٹیموں کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر جب میٹا جیسی کمپنیاں ملازمین کو راغب کرنے کیلئے مقابلہ آرائی کر رہی ہیں۔
بونس کیسے تقسیم کیا جائے گا
یہ بونس ۲؍برسوں میں سہ ماہی بنیادوں پر تقسیم کیے جائیں گے اور اسٹاک، نقد یا دونوں کی صورت میں لیے جا سکتے ہیں۔ آلٹ مین نے ملازمین سے یہ بھی کہا ہےکہ کمپنی کی کارکردگی کے مطابق تنخواہ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی ) کے حصول کے لیے ٹیموں کے کام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب امریکہ کی سلیکون ویلی میں اے آئی کی مہارت کا مقابلہ تیز ہو گیا ہے۔ سلیکون ویلی ٹیکنالوجی اور اختراعی کمپنیوں کا مرکز ہے۔
فی الحال، بڑی ٹیک کمپنیاں اور اچھی مالی اعانت سے چلنے والے اسٹارٹ اپس جارحانہ انداز میں صلاحیتوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اوپن اے آئی اپنے بہترین ملازمین کو برقرار رکھ کر تیزی سے ترقی پذیر اے آئی ریس میں اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتا ہے۔