سعودی عرب کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کےلئے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا ہے۔سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوگیا۔
EPAPER
Updated: October 15, 2025, 7:17 PM IST | Jeddah
سعودی عرب کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کےلئے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا ہے۔سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوگیا۔
سعودی عرب کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کےلئے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا ہے۔سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز ہوا تو گرین فالکنز نے میچ کے دونوں ہاف میں گول کرنے کے مواقع گنوا دیے۔
𝐅𝐈𝐅𝐀 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐂𝐮𝐩 𝐛𝐨𝐮𝐧𝐝 🤩🇸🇦
— Saudi National Team (@SaudiNT_EN) October 14, 2025
Congratulations, Green Falcons! 🦅💚 pic.twitter.com/TEburu5dno
میچ شروع ہونے سے قبل ہی اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز بھر گئے۔ میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم میں ۶۰؍ ہزار افراد موجود تھے۔سعودی وزیر اسپورٹس اور دیگر عہدیداروں نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ گرین فالکنز نے ساتویں مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ گرین فالکنز کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کےلیے عراق کے ساتھ میچ میں کامیابی یا کم از کم ڈرا کھیلنا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی
اسے گول اوسط کے لحاظ سے عراقی ٹیم پر برتری حاصل تھی جبکہ عراقی ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کےلیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ دونوں ٹیمیں ایشیائی پلے آف کے گروپ بی میں شامل ہیں۔اس میچ میں سعودی ٹیم گول کیپر نواف العقیدی، صالح ابو الشامات، حسان تمبکتی، جھاد ذکری، ایمن یحییٰ، عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری، مصعب الجویر، صالح ابو الشامات، فراس الریکان اور سالم الدوسری پر مشتمل تھی۔یاد رہے سعودی عرب نے انڈونیشیا کو۲۔۳؍ سے شکست دی تھی جبکہ عراق نے اسی ٹیم کو ۰۔۱؍گول سے ہرایا تھا۔
قطر نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کرلی
جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں قطر نے ہمسایہ ملک یو اے ای کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ قطر نے یو اے ای کوایک کے مقابلے میں۲؍ گول سے شکست دی، فتح کے ساتھ ہی قطر نے پہلی بار میرٹ پر ورلڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔گزشتہ ہفتے گروپ اے میں عمان کو۱۔۲؍ سے شکست دینے کے بعد متحدہ عرب امارات قطر کے خلاف ڈرا کے ساتھ کوالیفائی کر سکتا تھا، جس نے گزشتہ ہفتے عمان کے ساتھ۰۔۰؍ سے ڈرا کھیلا تھا۔ پہلے ہاف کے بغیر گول کے ختم ہونے کے بعد، ۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ کے میزبان نے وقفے کے فوراً بعد برتری حاصل کر لی جب اکرم عفیف کی فری کک پر گول کر دیا، اس کے بعدایک اور گول کرکے اسکور ۰۔۲؍گول کر دیا۔
Here we go again!🎬
— Qatar Football Association (@QFA_EN) October 14, 2025
Champion of the biggest continent 🌏
Heading to the FIFA World Cup 2026! 🏆 pic.twitter.com/D9n2filTcA
۸۹؍ویں منٹ میں طارق سلمان کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد قطر کی ٹیم کے ۱۰؍ کھلاڑی ہوگئے۔ اس کے بعد یو اے ای نے اضافی وقت میں ایک گول کرتے ہوئے واپسی کی لیکن قطر نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا اور اپنے دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کیپ ورڈے نے افریقی کوالیفائرگروپ ڈی کے فیصلہ کن میچ میں اسواتینی کو۰۔۳؍گول سے شکست دی، میچ کی کامیابی کے ساتھ کیپ وردے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورورلڈ کپ کیلئے براہِ راست رسائی کی تھی۔ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء امریکہ، میکسیکواورکنیڈا میں کھیلا جائے گا جس میں ریکارڈ۴۸؍ٹیمیں شریک ہوںگی ۔