Inquilab Logo

اوپو کمپنی نے فائیوجی انوویشن لیب قائم کرنے کا اعلان کیا

Updated: December 23, 2020, 11:20 AM IST | Agency | Hyderabad

اوپو کمپنی نے حیدرآباد کے آر اینڈ ڈی سینٹر میں اپنا فائیوجی انوویشن لیب قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما رائو نے اس بات کی اطلاع ٹویٹ کرتے ہوئے دی

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

اوپو کمپنی نے حیدرآباد کے آر اینڈ ڈی سینٹر میں اپنا فائیوجی انوویشن لیب قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما رائو نے اس بات کی اطلاع ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔نئے لیب کے ذریعہ فائیو جی ایکو سسٹم کیلئے کور پروڈکٹ ٹکنالوجیز کی ترقی مزید مستحکم ہوگی۔ اوپو کمپنی کیمرہ،پاور اور بیٹری کے لئے مزید تین فنکشنل لیبس کا قیام عمل میں لائے گی۔یہ لیبس دنیا کیلئے عصری ٹکنالوجی کی تیاری کے مرکز ہوں گے۔مشرق وسطیٰ،افریقہ، جنوبی ایشیا، جاپان اور یورپ کے لئے کمپنی کی ہندوستانی ٹیم اختراعات کی قیادت کرے گی۔فائیو جی لیب کے حیدرآباد میں قیام کے سلسلہ میں تسلیم عارف (نائب صدر ، آراینڈ ڈی اوپو انڈیا ) نے کہا کہ فائیو جی ٹکنالوجی سے امکان ہے کہ اوپی اور ۲۴؍ گھنٹے کام کرنے والے آر اینڈ ڈی مرکز پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ٹکنالوجی کو بھی مستحکم کرنے کی سمت اقدامات کئے جائیں تاکہ فائیو جی کے شعبہ کو مستحکم بنایا جاسکے۔ فائیو جی کے سفر میں ہم ہندوستان کا تعاون کرنا چاہتے ہیں۔اس لیب میں تیار کی جانے والی ٹکنالوجیز ہندوستان کو اختراعی مرکز بنانے  کے ہمارے ویژن کے وعدہ کا عالمی نقش ہوگا۔واضح رہے کہ پوری دنیا میں اس وقت فائیو جی ٹیکنالوجی کو اپنانے کیلئے مختلف سطحوں پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے ٹیلی کوم مارکیٹس میں فائیو جی کے سلسلے میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اوپو کمپنی نے بھی اس ہلچل کا فائدہ اٹھانے کیلئے  حیدر آباد میںلیب کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK