Inquilab Logo

اوپو کی انویسٹ انڈیا سے شراکت داری، ٹیک اسٹارٹ اَپ کو مددملے گی

Updated: October 27, 2021, 1:27 PM IST | Agency | New Delhi

اوپو انڈیا کے ڈپٹی چیئرمین تسلیم عارف نے ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کرنے پر جوش اورعزم کا اظہار کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ٹیکنالوجی کمپنی اوپو انڈیا نے ملک میں ٹیک اسٹارٹ اپ کی حمایت کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی قومی سرمایہ کاری فروغِ جدت و سہولت ایجنسی انویسٹ انڈیا کے ساتھ شراکت داری کا منگل کو اعلان کیا۔اوپو انڈیا کے ڈپٹی چیئرمین تسلیم عارف نے منگل کو اس پہل پر کہا کہ میں ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کی سمت میں اپنے عزم کو دہرانے کیلئے انویسٹ انڈیا اور اے جی این آئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے تعلق سے پر جوش ہوں۔ ملک میں جدت کو فروغ دینے کے حکومت کے ویژن کے مطابق انویسٹ انڈیا اور اے جی این آئی ای مل کر اوپو کے انویسٹ پروگرام کو مزید فروغ دیں گے اور جدت پسندوں کو ان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے لیے رجسٹریشن۲۵؍اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے جو۲۳؍ نومبر تک چلے گا۔ اوپو انڈیا کی ٹیم اندراجات کو شارٹ لسٹ کرے گی۔ ڈیمو ڈے پر فائنلسٹ اپنے تخلیقی نمونے( اینوویشن)کو جیوری کے سامنے پیش کریں گے جس میں او پو گلوبل ٹیم، سیئٹل انوویشن،مختلف صنعت کاروں سے لے کر  اینوویشن اور سرمایہ کاری ٹیمو ں تک کے لیڈران شامل ہوں گے۔ اس کے بعد مختلف کاروباروں کے شعبوں سے بازار کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے شارٹ لسٹڈ اسٹارٹ اپ کو آفس ورکس اسپیس، اوپو ٹیم کے ذریعہ ماہرین سے مشاورت، اوپو کی عالمی ٹیموں اور نمائشوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع اور مالی تعاون فراہم کیاجائے گا۔
 انویسٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ورکنگ افسر دیپک باگلا نے کہا کہ ہم اوپو جیسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔یہ پلیٹ فارم اسٹارٹ اپ کو اوپو کے ماہرین سے مہارت اور تجربہ حاصل کرنے میں مدد کرے گا اور خواب دیکھنے والوں کو  بااختیار بنانے کے ہمارے مشن کو مضبوط کرے گا۔ اوپو ایلیویٹ پروگرام ہندوستان کی جدت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہماری پہل کو مزید آگے بڑھائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK