Inquilab Logo

اپوزیشن کا اتحاد ملک کیلئے نہ تو حال میںاور نہ ہی مستقبل میں کارآمدثابت ہو گا: روی شنکرپرساد

Updated: July 17, 2023, 5:50 PM IST | New Delhi

اپوزیشن کی دو روزہ میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئےممتا بنرجی بنگلور پہنچ چکی ہیں جبکہ شردپوارنے منگل کو جانے کا فیصلہ کیا ہے

Ravi Shankar Prasad. Photo : INN
روی شنکرپرساد۔ تصویر :آئی این این

بی جےپی کےسینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے بنگلور میں منعقدہ اپوزیشن کی میٹنگ کے تعلق سےکہا کہ ’’ یہ مواقع حاصل کرنےا ور طاقت کے بھوکے لیڈران کی میٹنگ ہے ۔ اس طرح کا اتحاد حال میں اور نہ ہی مستقبل میں ملک کیلئے کارآمد ثابت ہو گا۔‘‘ ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکرپرسا د نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا مذاق اڑاتےہوئے کہا کہ ’’ آپ لیڈر اپوزیشن کی میٹنگ میں شامل ہونےگئےہیں، اس وقت جب انہیں شہر میں رہتے ہوئے سیلاب زدہ افراد کیلئے راحت رسانی کا کام کرنا چاہئے۔ ‘‘ انہوں نے کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ ’’ کانگریس نے سیلاب کے دوران دہلی میں آپ حکومت کی ناکام کارکردگی پر ایک لفظ بھی نہیں کہا جبکہ مغربی بنگال کے پنچایت الیکشن کےدوران ہونے والے تشدد کے تعلق سے بھی خاموشی اختیارکی جہاں ممتا بنرجی کی قیادت میں ٹی ایم سی نے طاقت کا مظاہر ہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلورمیں منعقدہ اپوزیشن کی دوسری میٹنگ میں کانگریس سمیت کئی پارٹیاں شرکت کریں گی جن میں آپ اور ٹی ایم سی قابل ذکر ہیں۔ یہ میٹنگ دو دن پر مبنی ہو گی جس میں اپوزیشن پارٹیاں عام چھوٹےپروگراموں پر کام کرنے کا آغازکریں گی جبکہ ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن میں بی جےپی کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے متحد مظاہرہ کا اعلان بھی کرےگی ۔ 
اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کرنےکیلئے ممتا بنرجی بنگلور پہنچ گئی ہیں جبکہ کانگریس کے صدرملکار جن کھرگے نے اپوزیشن پارٹی کی میٹنگ کے تعلق سےکہا ہے کہ ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی معیشت کو برباد کیا ہے، اپوزیشن پارٹیوں کو نہیں۔ پوری اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ آ رہی ہیں۔‘‘ علاوہ ازیںانہوںنے کہا ہے کہ ’’ میں نے این سی پی کے لیڈرشردپوار سے بھی بات کی ہے اور انہوںنے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ۱۸؍ جولائی کو اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ ‘‘ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK