Inquilab Logo

یکساں سول کوڈ کے سوال پر اپوزیشن بی جے پی پر حملہ آور

Updated: October 31, 2022, 9:42 AM IST | Agency | New Delhi

کیجریوال نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ، مایاوتی کے مطابق اعلان کا مطلب ہے کہ گجرات میں حالت خراب ہے

Arvind Kejriwal .Picture:INN
اروند کیجریوال ۔ تصویر:آئی این این

گجرات حکومت کی جانب سے گزشتہ روز یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے اعلان پر جم کر سیاست ہو رہی ہے اور اسے بی جے پی کی گجرات میں گھبراہٹ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔  اس تعلق سے اپوزیشن لیڈران مسلسل اس اعلا پر تنقیدیں بھی کررہے ہیں۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی  نیت خراب ہے۔ وہ گجرات کے عوام کو صرف دھوکہ دے رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل ۴۴؍میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پھر حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانا چا ہئے اور یہ کوڈ ایسا بنایا جائے جس میں تمام برادریوں کی رضامندی شامل ہو۔ اس کے بغیر اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ کیجریوال  نے سوال کیا کہ بی جے پی نے  یکساں سول کوڈ کو  اب تک مدھیہ پردیش، اتر پردیش یا ہریانہ میں کیوں نافذ نہیں کیا ۔ وہاں تو کوئی الیکشن نہیں ہے وہ اطمینان سے نفاذ کرسکتی ہے۔ انہوں نےاراکھنڈ کی بھی مثال دی اور کہا کہ  اتراکھنڈ الیکشن سے پہلے ایک کمیٹی بنا دی گئی تھی اورالیکشن جیتنے کے بعد  وہ کمیٹی گھر چلی گئی۔   بی ایس پی سپریمو  مایاوتی نے بھی بی جے پی حکومت کے اس اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ گجرات میں بی جے پی کی  حالت خراب ہے۔ووٹروں میں اس کی دال نہیں گل رہی ہے۔ اسی لئے ایسے اعلانات کئے جارہے ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں ہے کیوں کہ چند روز میں گجرات میں الیکشن کا اعلان ہو جائے گا۔ مایاوتی نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ گجرا ت پر زیادہ محنت نہ کرے کیوں کہ وہاں سے اس کی وداعی طے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK