مہاراشٹرکے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل، ہوکر چھترپتی سنبھاجی نگر ہوگیا، اب اس اسٹیشن کو ایک نئے کوڈ- سی پی ایس این کے تحت چلایا جائے گا۔
EPAPER
Updated: October 26, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
مہاراشٹرکے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل، ہوکر چھترپتی سنبھاجی نگر ہوگیا، اب اس اسٹیشن کو ایک نئے کوڈ- سی پی ایس این کے تحت چلایا جائے گا۔
مہاراشٹرکے ناندیڑ ڈویژن میں واقع اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن، جو ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے تحت آتا ہے، کا سرکاری نام بدل کر اب ’’چھترپتی سنبھاجی نگر ریلوے اسٹیشن‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔ ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر، اے سری دھر کے دستخط شدہ پریس ریلیز کے مطابق، اس تبدیلی کوحکام نے منظوری دے دی ہے۔ اب اس اسٹیشن کو ایک نئے کوڈ-’’سی پی ایس این ‘‘کے تحت چلایا جائے گا۔ جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ریلوے کی سرکاری رابطہ کاری میں اب ’’اورنگ آباد‘‘نام استعمال نہیں ہوگا، اور اسٹیشن کا تمام حوالہ اب نئے نام کے تحت ظاہر ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: نتن گڈکری کی براہ راست پارٹی پر تنقید
واضح رہے کہ یہ اقدام بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی حکومت کی طرف سے۱۵؍ اکتوبر کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے بعد آیا ہے، جس میں نام تبدیل کرنے کو منظوری دی گئی تھی۔تقریباً تین سال قبل شندے حکومت کے دور میں اورنگ آباد شہر کا نام چھترپتی سنبھاجی نگر رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق،اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن۱۹۰۰ء میں حیدرآباد کے ساتویں نظام میر عثمان علی خان کے دور میںبنایا گیا تھا، جو اس خطے کے قدیم ترین اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ یہ اسٹیشن ساؤتھ سینٹرل ریلوے زون میں ناندیڑ ڈویژن کے تحت آتا ہے۔ ساتھ ہی چھترپتی سنبھاجی نگر کو ہندوستان کے اہم سیاحتی مرکزمیں شمار کیا جاتا ہے، جو ایلورا اور اجنتا کی غاروں اور کئی تاریخی قلعوں اور مندروں کے قریب ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ دونوں مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہیں۔