Inquilab Logo

کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دیکھ کربیسٹ کاٹکٹ دینے کافرمان

Updated: December 03, 2021, 10:13 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

فی الحال بس اسٹاپ پر ٹکٹ لینے والے مسافروںکا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کیلئے کہا گیا ہے،بعد میں بس کے اندر بھی اس اصول کا اطلاق ہوگا

The Corona Vaccine Certificate is also being checked at the bus stop
بس کی قطار میں ٹکٹ دیتے وقت کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بھی دیکھا جارہا ہے

:کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر مسافروں کوبیسٹ بس کاٹکٹ دینے کا فرمان جاری کیاگیا ہے اور اس کےلئے بیسٹ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔  اس حکم نامے کی روشنی میں ابھی فوری طور پر کنڈکٹروں کوبس اسٹاپ پرٹکٹ لے کربس میں سوار ہونے والے مسافروں کواس ترتیب سے ٹکٹ دینے کو کہاگیاہے بعد میںبس کے اندربیٹھے مسافروںکا بھی سرٹیفکیٹ دیکھ کرہی ٹکٹ دیا جائےگا۔واضح رہے کہ ابھی تک سفر کے لئے کورونا ٹیکہ کی دوخوراک کی شرط محض ریلوے میںتھی لیکن اب اسے  بسوں میں بھی نافذ کیا جارہے ہے۔
 اس معاملے میں۱۸؍سال سےکم عمر،طلبہ اوربیمار لوگوں کورعایت دی گئی ہے مگر انہیں اسکول کا آئی ڈی اوربیمار افراد کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ضروری قراردیا گیاہے۔اس حکمنامے سے ویکسین نہ لینے والو ںکے لئے مزیدمسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔ 
 واضح ہوکہ ابھی یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے لیکن سختی شروع نہیںکی گئی ہے ،البتہ اس کے تئیںسختی کرنےاورویکسین کاسرٹیفکیٹ لازماً ساتھ رکھنے کا اشارہ ضرور دیا گیا ہے۔ 
تمام کنڈکٹروں اوربیسٹ منیجروں کوحکم دیا گیا ہے
 بیسٹ کے پی آر اومنوج وراڈے نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ دراصل ریاستی حکومت کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی ہےکہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنےوالوں کیلئے ویکسین لگوانا اوراس کا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہے، اس کے بغیرسفر کی اجازت نہیںہوگی ۔یہ شرط پہلے سے ہی لوکل ٹرینوں میںعائد کی گئی ہے اس لئے اب بسوں میںبھی یہ نظم کیا جارہا ہے اورتمام بیسٹ ڈپو منیجراورکنڈکٹروںکوحکم دیا گیا ہے وہ بس اسٹاپ پرٹکٹ لینے والے مسافروں کا سرٹیفکیٹ دیکھیں اس کےبعد انہیںٹکٹ دیں۔ ‘‘
 انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ یہ حکمنامہ بیسٹ کے ۲۷؍ڈپو کے منیجروں کیلئےجاری کیا گیا ہے اور کئی بس ڈپو کی حدود میں اس پرعمل بھی شروع کردیاگیا ہے اورآہستہ آہستہ پوری ممبئی میںیہ ترتیب نافذہوجائےگی۔ اس کےبعد بس کے اندربیٹھنے والے مسافروں کے بھی سرٹیفکیٹ دیکھنےکے بعد ہی ان کوٹکٹ دیاجائے گا۔ جن کے پاس سرٹیفکیٹ نہیںہوگا ،ان کوسفر کی اجازت نہیںدی جائے گی۔ ‘‘ 
 بیسٹ پی آر او سے یہ پوچھنے پرکہ جب سپریم کورٹ نے اسے لازمی قرار نہیںدیاہے تو بیسٹ انتظامیہ کی جانب سے کس طرح ویکسین کے نام پریہ شرط عائد کرکےمسافروں سے سفر کی سہولت چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے؟ تو انہوں نےکوئی واضح جواب نہیں دیا صرف یہ کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، اسی لئے اسےنافذکیاجارہا ہے اوراس سے ہی یونیورسل پاس بھی جاری کیاجارہا ہے۔‘‘
بیمار اور۱۸؍سال سے کم عمر افرادکو رعایت 
 منوج وراڈے نےمزیدبتایاکہ ’’ چونکہ ابھی بچوں کےلئے ویکسین نہیںآئی ہے اس لئے ۱۸؍سال سے کم عمر کے طلبہ یا نوجوان اپنے پاس اسکول کا یا کوئی اورشناختی کارڈ رکھیں اوراگرکوئی بیمار ہے اوراسے معالج نے ٹیکہ لگوانے سےمنع کیا ہے تو اس معالج کا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔اس کے علاوہ ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی کاپی رکھناضروری نہیںہے بلکہ موبائل پراس کی کاپی دکھانا کافی ہوگا۔کووون  نامی ویب سائٹ سے اسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ‘‘

best bus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK