• Fri, 02 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انجمن اسلام کے ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے طلبہ کی نمایاں کامیابی

Updated: January 02, 2026, 1:40 PM IST | Agency | Mumbai

انجمن اسلام کے ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کی ٹیم ’پکسل مائنڈز‘ نے ’اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون‘( ایس آئی ایچ )۲۰۲۵ء کے فاتح کے طور پر ابھر کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی جو ہندوستان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ مسابقتی اختراعی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

Dr. Zaheer Qazi and others with the winning team. Picture: INN
فاتح ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ظہیر قاضی اور دیگر۔ تصویر: آئی این این
انجمن اسلام کے ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کی ٹیم ’پکسل مائنڈز‘ نے ’اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون‘( ایس آئی ایچ )۲۰۲۵ء کے فاتح کے طور پر ابھر کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی جو ہندوستان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ مسابقتی اختراعی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
’اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون۲۰۲۵ء ‘میں ملک بھر کے لاکھوں طلبہ نے کی شرکت کی جوآئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز اور معروف انجینئرنگ اداروں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ملک بھر کی۵۰۰؍ سے زیادہ ٹیموں نے مقابلہ کیا جن میں سے صرف ۵؍ ٹیموں کو گرینڈ فائنل کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا جو راجستھان، مدھیہ پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر جیسے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان میں ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کی ٹیم نے اعلیٰ اعزاز حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ۵۰؍ ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایسی شاندار کامیابی پدم شری ایوارڈ یافتہ اورصدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ یہ نمایاں کامیابی ادارے کے لئے بے پناہ فخر کا باعث ہے اور ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے طلبہ کی تکنیکی مہارت، اختراع اور مسائل حل کرنے کی صالاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK