• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ کے لیے۵۰؍کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول

Updated: January 15, 2026, 5:23 PM IST | New York

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے دنیا بھر میں جوش و خروش اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ رینڈم سلیکشن ڈرا ٹکٹ سیلز فیز کے دوران آدھے بلین سے زیادہ ٹکٹ رکویسٹ سبمٹ کی گئیں۔ یہ مرحلہ جمعرات ۱۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ء سے منگل ۱۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء تک جاری رہا۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

 فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے دنیا بھر میں جوش و خروش اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ رینڈم سلیکشن ڈرا ٹکٹ سیلز فیز کے دوران آدھے بلین سے زیادہ ٹکٹ رکویسٹ سبمٹ کی گئیں۔ یہ مرحلہ جمعرات ۱۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ء سے منگل ۱۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء تک جاری رہا۔ صرف ۳۳؍ دنوں میں فیفا کی تمام ۲۱۱؍ رکن ایسوسی ایشنز کے ممالک اور خطّوں میں رہنے والے شائقین کی جانب سے درخواستیںموصول ہوئیں۔ میزبان ممالک امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا سرفہرست درخواست گزار ممالک میں شامل ہیں، جبکہ جرمنی، انگلینڈ، برازیل، اسپین، پرتگال، ارجنٹینا اور کولمبیا بھی نمایاں رہے۔
شائقین کو ان کی ٹکٹ اپلی کیشن کے نتائج کے بارے میں ۵؍ فروری سے پہلے ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ ہر درخواست کو منفرد کریڈٹ کارڈ ڈیٹا کے ذریعے ویلیڈیٹ کیا گیا۔ ۳۳؍ دن کی درخواست ونڈو کے دوران شائقین نے روزانہ اوسطاً ۵ء۱؍کروڑ ٹکٹ درخواستیں جمع کرائیں، جس نے کھیلوں کی تاریخ میں مانگ  کے حوالے سے ایک نیا بینچ مارک سیٹ کیا ہے۔ ان تمام ممالک اور علاقوں سے درخواستیں موصول ہوئیں جہاں فیفا کی ۲۱۱؍ رکن ایسوسی ایشنز فٹبال کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اس سے پہلی مرتبہ ہونے والے۴۸؍ ٹیموں کے فیفا ورلڈ کپ کی عالمی سطح پر زبردست مقبولیت ظاہر ہوتی ہے۔
میزبان ممالک امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کے علاوہ سب سے زیادہ درخواستیں جرمنی، انگلینڈ، برازیل، اسپین، پرتگال، ارجنٹینا اور کولمبیا میں رہنے والے شائقین کی جانب سے آئیں۔ اس سیلز فیز میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا میچ ہفتہ ۲۷؍ جون کو میامی میں کولمبیا اور پرتگال کے درمیان تھا۔ ٹاپ۵؍ میں جمعرات ۱۸؍جون کو گواڈلاہارا میں میکسیکو بمقابلہ جمہوریہ کوریا؛ اتوار ۱۹؍جولائی کو نیویارک-نیو جرسی میں فائنل؛ جمعرات ۱۱؍جون کو میکسیکو سٹی میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ؛ اور جمعرات ۲؍ جولائی کو ٹورنٹو میں راؤنڈ آف ۳۲؍ کے میچ شامل ہیں۔ اس سے تینوں میزبان ممالک میں بڑے میچوں اور ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلوں کی زبردست کشش ظاہر ہوتی ہے۔
فیفا پریزیڈنٹ جیانی انفینٹینو نے کہا کہ ’’صرف ایک ماہ میں آدھے بلین ٹکٹ رکویسٹ، ڈیمانڈ  سے زیادہ ہیں۔ یہ ایک عالمی اسٹیٹمنٹ ہے۔ فیفا کی جانب سے میں دنیا بھر کے فٹبال شائقین کا اس شاندار ردِعمل پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:موہن لال نے ٹیزر کے ذریعہ اپنی فلم ’’دِرِشیم۳ ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا

رینڈم سلیکشن ڈرا اپلی کیشن پیریڈ ختم ہونے کے بعد، فیفا ٹکٹنگ اس بات کی تصدیق کرے گی کہ ٹکٹ درخواستیں ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے درخواست کی شرائط اور گھریلو  لِمٹ پر پوری اترتی ہیں۔ جب یہ عمل مکمل ہو جائے گا اور جہاں ڈیمانڈ دستیاب ٹکٹوں سے زیادہ ہوگی، وہاں تمام درخواست گزاروں کے لیے انصاف اور مساوی موقع یقینی بنانے کے لیے رینڈم سلیکشن کے ذریعے ٹکٹ الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے وینزویلا کا۵۰۰؍ ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں فروخت کردیا

شائقین کو ان کی ٹکٹ درخواست کے نتائج کے بارے میں  ۵؍ فروری سے پہلے ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ تمام کامیاب اور جزوی طور پر کامیاب درخواست گزاروں کو ای میل موصول ہوگا، جس کے بعد ان کے ٹکٹوں کی رقم خودکار طور پر چارج کر لی جائے گی۔ جزوی طور پر کامیاب درخواست کا مطلب یہ ہے کہ شائق کو کسی ایک میچ کے لیے مانگے گئے ٹکٹ مل جائیں گے، لیکن تمام درخواست کردہ میچوں کے لیے نہیں۔جو شائقین اس مرحلے میں کامیاب نہیں ہو پاتے، انہیں ٹورنامنٹ کے قریب، جب آخری لمحات کا سیلز فیز کھلے گا، باقی ماندہ ٹکٹ خریدنے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ اس مرحلے میں، جو ٹورنامنٹ کے اختتام تک جاری رہے گا، ٹکٹ ’’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK