Inquilab Logo Happiest Places to Work

گزشتہ ۵؍ماہ میں ٹریک کراسنگ اور ٹرین سے گرنے سے ۴۰۰؍سے زائد اموات

Updated: July 22, 2025, 11:31 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ممبرا ٹرین حادثہ کی جانچ جاری ہے ۔ ریلوے کے ریکارڈ کے مطابق ۲۰۱۸ءمیں سب سے زیادہ اموات ہوئیں

People who park on the tracks have been the most victims of train accidents. (File photo)
پٹریاں پارکرنے والے افراد سب سے زیادہ ٹرین حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔(فائل فوٹو)

ممبرا ٹرین حادثہ کی جانچ اور ٹرین میں سفر کے دوران مسافروں کی اموات پر ریاستی حکومت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ امسال یکم جنوری تا ۳۱؍ جون   ٹرینوں کی زد میں آکر۴؍سو سے زائد مسافرہلاک ہوئے ہیں ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی کہ سینٹرل ریلوے   ممبرا حادثہ کی جانچ کررہی ہے۔
 گزشتہ۵؍ ماہ میں پٹری پار کرنے کی کوشش کرنے اور ٹرین سے گرنے سے۴۵۳ ؍ مسافرہلاک ہوئے ہیں۔اس ضمن میں بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک آرادھے اور جسٹس سندیپ مارنے کی ہدایت پر سینٹرل ریلوے کی جانب سے وکیل انمیکا ملہوترا نے ٹرینوں میں سفر کے دوران ہونے والے حادثات میں فوت ہونے والے مسافروں سے متعلق اعداد و شمار کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کیا۔ وکیل نے بتایا کہ امسال محض۵؍ ماہ میں تقریباً ساڑھے چار سو مسافروں کی ٹرین سے گرنے یا   پٹری پار کرنے کے سبب موت ہوئی ہیں ۔
  ترتیب کردہ اعداد شمار کے مطابق  پٹری پار کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر سب سے زیادہ ٹرین حادثہ کا شکار ہوئے ہیں ۔تاہم شنوائی کے دوران مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ممبرا میں ٹرین سے گرنے کے سبب ہوئی اموات کی وجہ معلوم کرنے  کیلئے جانچ کا   جاری ہے۔ سفر کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق سینٹرل ریلوے  نے ٹرین حادثات سے متعلق ترتیب کردہ ریکارڈ اورممبرا حادثہ سے متعلق حلف نامہ کے ذریعہ بتایا کہ۲۰۱۸ء میں سب سے زیادہ پٹری پار کرنے کی کوشش کرنے یا ٹرین سے گرنے کے سبب ڈیڑھ ہزار سے زائد مسافرہلاک ہوئے تھے۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ امسال یکم جنوری تا۳۱؍جون تک پٹری پار کرنے کی کوشش کرنے والے۲۹۳؍اور چلتی ٹرین میں لٹکتے ہوئے یا بھیڑ کے سبب گرنے سے ۱۵۰؍مسافر ہلاک ہوئےہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ۸؍ برس کے درمیان کل ۸؍ ہزار ۲۷۳؍مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔ریکارڈ کے مطابق  ۲۰۲۴ء میں پٹری پار کرنے سے۶۷۴؍جبکہ چلتی ٹرین سے گرنے سے ۳۸۷؍ مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ وکیل نے کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ۸؍برس میں سب سے زیادہ۲۰۱۸ء پٹری پار کرنے کی کوشش میں ایک ہزار۲۲؍اور ٹرین سے گرنے سے۴۸۲؍ مسافر ہلاک ہوئے تھے۔
  دوران سماعت چیف جسٹس نے جب ممبرا میں  ۸؍ مسافروں  کے گرنے اور ۵؍ کے ہلاک ہونے کی وجوہات فراہم کرنے کی ہدایت دی تو وکیل انمیکا نے سینئر ڈویژنل سیفٹی آفیسر، سینئر ڈویژنل سیفٹی کمشنر، سینئر ڈویژنل آپریشن منیجر اور سینئر ڈویژنل الیکٹرک انجینئر کے ذریعہ جانچ جاری ہونے کی اطلاع دی۔
 واضح رہے کہ سفر کے دوران چلتی ٹرین سے گرنے یا پھر پٹری پار کرتے وقت ہونے والی متعدد اموات کے خلاف پال گھر کے رہنے والے یتین جادھو نے گزشتہ سال عرضداشت داخل کی تھی جس پر سابقہ شنوائی کےد وران کورٹ نے مسافروں کی حفاظت کے تعلق سے کئی ہدایات جاری کی تھیں اور اس پر عمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK