Inquilab Logo Happiest Places to Work

وندے بھارت میں ۶؍ ماہ تک پیکڈ کھانے پر پابندی عائد

Updated: September 26, 2023, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi

وزارت ریلوے نے مسافروں کی شکایت کے بعد کارروائی ۔ ۶؍ماہ کے بعد حکم کا جائزہ لیا جائے گا۔

Vande Bharat Express. Photo. INN
وندے بھارت ایکسپریس۔ تصویر:آئی این این

اگر آپ بھی اکثر ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وندے بھارت کے مسافروں کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد ریلوے نے پیکڈ کھانے کی اشیاء (بیکری کی مصنوعات، ویفر، کنفیکشنری کی اشیاء، کولڈ ڈرنکس وغیرہ) کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ مسافروں کی طرف سے شکایت میں کہا گیا تھا کہ انہیں تکلیف ہورہی ہے اور اس سے گندگی بھی بڑھ رہی ہے۔ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت ریلوے نے پیک شدہ کھانے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
 وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیکڈ فوڈ کی فروخت اگلے ۶؍ ماہ تک بند رہے گی۔ وزارت ریلوے نے سیلز پر پابندی سے متعلق سرکیولر جاری کر دیا ہے۔ اس سرکیولر میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا ہے اور۶؍ ماہ بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ مسافروں کی وندے بھارت ٹرینوں میں گندگی کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔
داخلی دروازہ پر اسٹوریج کامسئلہ  
سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی اے ڈی (بیکری پروڈکٹس، ویفرس، کنفیکشنری آئٹمز، کولڈ ڈرنکس وغیرہ) اور لا کارٹے آئٹمز کی فروخت کی اجازت دینے سے مسافروں کی شکایات بڑھ رہی ہیں ۔ مسافروں کا بنیادی مسئلہ داخلی راستے پر بنائے گئے اسٹوریج کا تھا۔ اس کی وجہ سے خودکار دروازے بار بار کھلتے گئے جس کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پیکڈ فوڈ کی فروخت بند کر دی جائے گی 
 وزارت ریلوے نے اپنے سرکیولر میں کہا کہ مذکورہ بالا معاملات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وندے بھارت ٹرینوں میں پیکڈ فوڈ کی فروخت کی اجازت کو پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد پر ۶؍ ماہ کیلئے روک دیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK