Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان:سیلاب، بادل پھٹنے اور دیگر حادثات میں ابتک ۶۷۰؍ ہلاکتیں

Updated: August 19, 2025, 1:59 PM IST | Agency | Gaza

حالیہ مانسون سیزن کے دوران ہونیوالے مختلف حادثات میں ۸۰؍ سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں

The area of Buner, Khyber Pakhtunkhwa, where floods have caused widespread destruction. Photo: INN
خیبر پختونخواہ کابونیر کا وہ علاقہ جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ تصویر: آئی این این

پاکستان میں قدرتی آفات سے نپٹنے کے ادارے نیشنل ڈازاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مانسون سیزن کے دوران ۶۷۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ۸۰؍ سے ۹۰؍افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ما نسون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک تقریباً ۶۷۰؍افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
 لیفٹنٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا تھا کہ ن۸۰؍ سے ۹۰؍ افراد اب بھی لاپتہ ہیں، اگر ان کا جلد کچھ پتہ نہ چلا تو ان کا شمار بھی مرنے والوں میں کیا جائے گا۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ  ۲۳؍اگست تک چلے گا اور اس دوران صورتحال مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ بادل پھٹنے  کے مزید واقعات پیش آ سکتے ہیں۔لیفٹنٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ رواں ماہ ۲۳؍ سے اگست کے آخر تک اور ستمبر کے پہلے دس دنوں میں مانسون کے مزید دو سپیل آنے کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ۱۰؍ ستمبر کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور ستمبر کے آخر تک معمول پر آ جائے گی۔موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت ایک جامع انٹیگریٹد طریقۂ کار سامنے لا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں موسمیاتی پیش گوئی کے چھوٹے چھوٹے نظام لگے ہوئے ہیں۔ ’کہیں گلوف الرٹ کا نظام لگا ہے، کہیں موسم کی پیش گوئی اور کہیں سٹیلائٹ، یہ سب انٹیگریٹ ہوگا تاکہ وقت سے پہلے لوگوں کو آگاہی دی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK