Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیاکپ: شبھمن گل نائب کپتان، جیسوال اورایّر کو جگہ نہیں ملی

Updated: August 19, 2025, 4:26 PM IST | Mumbai

شبھ من گل کی ہندوستانی ٹی۲۰؍ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں اگلے ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے آخری ٹی۲۰؍ میچ کھیلنے سے قاصر رہے شبھ من گل ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کے ساتھ۱۵؍ رکنی ٹیم میں منتخب کئے جانے والے۳؍ اوپنرس میں سے ایک ہیں۔

Surya Kumar. Photo:INN
سوریہ کمار یادو۔ تصویر:آئی این این

شبھ من گل کی ہندوستانی ٹی۲۰؍ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں  اگلے ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے آخری ٹی۲۰؍ میچ کھیلنے  سے  قاصر رہے شبھ من گل ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کے ساتھ۱۵؍ رکنی ٹیم میں منتخب کئے جانے والے۳؍ اوپنرس میں سے ایک ہیں۔ یشسوی جیسوال اور شریاس ایّر کو ٹیم میں جگہ نہیں  ملی۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے منگل کو ٹی۲۰؍کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔ ۸؍ بار ایشیا کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز۱۰؍ ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گی۔
ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے ہندوستان کے۱۵؍ رکنی اسکواڈ میں شبھ من گل کو موقع دیا گیا ہے۔ وہ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت والی ٹیم میں سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کو بھی موقع دیا گیا ہے لیکن گل کو نائب کپتان بنائے جانے کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ وہ اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔
توقع تھی کہ ہندوستان یشسوی جیسوال یا شریاس ایّر کو موقع دے سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جیتیش شرما کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں ہرشیت رانا کو موقع دیا گیا ہے۔گل کی واپسی کا ذکر کرتے ہوئے کپتان سوریہ کمار یادو نے کہاکہ انہوں نے (شبھ من گل) گزشتہ سال ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی قیادت کی، جب ہم سری لنکا گئے تو وہ نائب کپتان تھے، اس کے بعد ہم ٹیسٹ کرکٹ میں مصروف ہو گئے لیکن ان کی واپسی ہمارے لیے اچھی رہی۔ گزشتہ سال ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد یہ ایک بڑی سیریز ہے اور یہ ہمارے لیے اچھا موقع ہے۔
ٹیم: سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھ من گل (نائب کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشیک شرما، تلک ورما، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، اکشرپٹیل، جیتیش شرما، ہرشیت رانا، عرشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ۔اسٹینڈ بائی: پرسدھ کرشنا، واشنگٹن سندر، دھرو جوریل، ریان پراگ اور یشسوی جیسوال۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK