Inquilab Logo Happiest Places to Work

دی بنگال فائلز تنازع: ساسوتا چٹرجی کے بعد سورو داس بھی فلم سے علاحدہ

Updated: August 19, 2025, 4:21 PM IST | Mumbai

ساسوتا چٹرجی کے بعد اداکار سورو داس نے بھی خود کو وویک اگنی ہوتری کی فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ سے علاحدہ کر لیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی کچھ تفصیلات ان سے مخفی رکھی گئی ہے اور انہیں صرف اپنے کردار کے متعلق بتایا گیا تھا۔

Sourav Das. Picture: INN
سورو داس۔ تصویر: آئی این این

وویک اگنی ہوتری کی فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ اپنی ریلیز سے قبل سرخیوں میں ہے۔ فلم کا مواد موضوع بحث تھا لیکن متعدد اداکاروں کے فلم سے نکلنے کے بعد یہ تنازع میں گھر گئی ہے۔ بنگالی اداکار ساسوتا چٹرجی کے فلم سے نکلنے کے بعد اداکار سورو داس نے بھی خود کو فلم سے علاحدہ کر لیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فلمسازوں نے فلم کی چند تفصیلات جان بوجھ کر ان سے مخفی رکھی تھی اور انہیں فلم کی مکمل اسکرپٹ بھی نہیں بتائی گئی تھی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں صرف فلم میں ان کے کردار کے متعلق بتایا گیا تھا اور وہ کسی بھی طرح نازی نظریات کے حامی نہیں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سورو نے فلم میں قصائی گوپال پاٹھا کا کردار نبھایا ہے جس نے بنگال فسادات کے درمیان سیکڑوں افراد کی جانیں بچائی تھیں۔ سورو کے کمینٹس نے اس تنازع کو مزید ہوا دی ہے جس نے فلمسازوں کی شفافیت اور پروجیکٹ کی تکمیل کے طریقہ کار پر سوالات قائم کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:تھری ایڈیٹس میں پروفیسر کا کردار نبھانے والے اچیوت پوتدار کا ۹۱؍ سال کی عمر میں انتقال

سورو کے ردعمل کے تعلق سے مداحوں کے ردعمل
بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ سورو یہ سب اس لئے کہہ رہے ہیں کہ انہیں بنگال میں کام کرنا ہے اور حکومت اس فلم سے خوش نہیں ہے۔

کچھ ’’بنگال فائلز‘‘ کے بارے میں
’’بنگال فائلز‘‘  کی ہدایتکار وویک رنجن اگنی ہوتری نے انجام دی ہے جبکہ اس فلم میں انوپم کھیر، پلوی جوشی اور متھن چکرورتی نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK