Inquilab Logo

پاکستان: انتخابات کے دوران سیکوریٹی مقاصد کیلئے موبائل فون خدمات عارضی طور پر معطل

Updated: February 08, 2024, 4:54 PM IST | Islamabad

پاکستان کی وزرات داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں انتخابات کے دوران قانون اور احکام کی بالادستی کو قائم رکھنے اور دہشت گردانہ حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے موبائل فون خدمات عارضی طور پر معطل کی ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی قصبے میں ۲؍ بلاسٹ کے نتیجے میں ۲۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔

People can be seen queuing up to vote in Multan. Photo: PTI
ملتان میں ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کو قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پاکستان کے وزرات داخلہ نے کہا کہ ملک میں قومی انتخابات شروع ہو گئے جس کے دوران سیکوریٹی کو مستحکم رکھنے کیلئےعارضی طورپر موبائل خدمات معطل کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ اس دوران سامنے آیا ہے جب انتخابات سےقبل عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے تک پونگ بوتھ کےباہر انتظار کریں۔ اس ضمن میں وزرات داخلہ نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ملک میں حال ہی میں دہشت گردانہ حملوں اور اس میںکئی اہم جانوں کے جانے کے بعد قانون اور احکام کی بالادستی کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نپٹنے کیلئے سیکوریٹی انتظامات کرنے ضروری تھےجس کیلئے حکومت نے عارضی طور پر موبائل خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابات کے دوران پونگ بوتھ پر فوجی تعینات ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی
خیال رہے کہ بدھ کوبلوچستان کے جنوب مغربی قصبےمیں الیکشن آفس کے قریب ۲؍ بلاسٹ کے نتیجے میں ۲۶؍افراد کی موت ہوئی ہے۔اسلامک اسٹیٹ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میںاسلامسٹ پاکستانی طالبان اورعلاحدگی  پسند بلوچ بھی پاکستان کی ایک ملک کے طورپر مخالفت کرتے ہیںاور انہوں نے بھی حالیہ مہینوں میں کئی حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں آج الیکشن، نواز شریف کی واپسی متوقع،ملک بھر میں غیر معمولی سیکوریٹی

پاکستان میںہائی الرٹ جیسے حالات پیداہو گئے ہیں جہاں دسیوں ہزار پولیس اور پارلیمانی فوجی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ بوتھوں پر بھی پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے آج انتخابات کے سبب سیکوریٹی مقاصد کیلئے ایران اور افغانستان کی سرحدیں بھی بند کر دی ہیں۔انتخابات کے غیر سرکاری نتائج آج پولنگ کےقومی وقت کے مطابق ۵؍ بجے ختم ہونے کے بعد آنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیںجبکہ حتمی نتائج جمعہ کو آئیں گے۔اہم مقابلہ عمران خان کی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان ہیں۔ خیال رہے کہ آخری نتائج پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی نے جیتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK