اخبار کے مطابق پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ۔ عوام کو ترجیح دینے کی اپیل
برطانوی اخبار فائنانشیل ٹائمز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اس کی رپورٹ کے مطابق مطابق ان دنوں پاکستان سیاسی نااہلی، تباہ حال معیشت ، دہشت گردی اور سیلاب جیسے مسائل سے جوجھ رہا ہے، ناقص طرز حکمرانی اور بدعنوانی کا سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں متوقع انتخابات کو ملک کی بہتری کے بجائے تنازع کی شکل دے سکتی ہیں۔ پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ان حالات میں پاکستان کے سیاستدانوں کو عوام کو ترجیح دینی چاہئے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے ۔ چین کو بھی پاکستان سے قرض واپسی میں لچک اور نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔