Inquilab Logo Happiest Places to Work

آپریشن سیندور نے اپنے تمام اہداف حاصل کئے

Updated: May 12, 2025, 10:09 AM IST | Agency | New Delhi

فوج نے ہندوستانی طیاروں کےنشانہ بنائے جانے کی تردید کی، اعلان کیا کہ تمام پائلٹ بحفاظت لوٹ آئے۔

DGM Lieutenant General Rajiv Ghai talking to the media. Photo: INN
ڈی جی ایم اولیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی فوج کےڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے اتوار کو ایک گھنٹہ ۲۵؍ منٹ طویل غیر معمولی پریس کانفرنس میں ’’آپریشن سیندور‘‘کی مکمل کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔  انہوں نے  سرحد پار دہشت گردوں اوران کے ٹھکانوں پر لگائی گئی کاری ضرب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں شامل ہندوستان کے تمام پائلٹ  بحفاظت لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی طیاروں کے نشانہ بنائے جانے کی تردید کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK