• Sun, 25 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستانی ٹیم کا اعلان، نوجوانوں اور تجربے کا امتزاج،بابر اور شاہین پر اعتماد برقرار

Updated: January 25, 2026, 6:10 PM IST | Karachi

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں شیڈول ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنی ۱۵؍ رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار قیادت کی ذمہ داری سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔

Shaheen Afridi.Photo:INN
شاہین آفریدی۔ تصویر:آئی این این

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں شیڈول ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنی ۱۵؍ رکنی حتمی  ٹیم  کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار قیادت کی ذمہ داری سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور کپتان نے ٹیم کے انتخاب کی وجوہات اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کا ۱۵؍ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈمنتخب کردہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کا امتزاج رکھا گیا ہے۔
 کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا کہ اگرچہ بابر کا حالیہ بگ بیش اچھا نہیں رہا، لیکن ان کا ماضی کا ریکارڈ اور تجربہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ عثمان خان نمبر ۶؍ پر بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اہم وکٹ کیپر ہوں گے، جبکہ خواجہ نافع کو متبادل آپشن کے طور پر رکھا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو بطور بیٹر بوجھ سے آزاد رکھا گیا ہے۔

 

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اسکواڈ سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جہاں اسپن اور سلو بولنگ اہم کردار ادا کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے اشارہ دیا کہ بہترین کوکمبینیشن کی ضرورت کے تحت حارث رؤف کے بجائے دیگر آپشنز کو ترجیح دی گئی ہے۔ورلڈ کپ کا شیڈول ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا میلہ ۷؍ فروری سے ۸؍ مارچ تک سجے گا۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز ۷؍ فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔  سلمان علی آغا،کپتان / آل راؤنڈر ،بابر اعظم ،بیٹر، فخر زمان ،بیٹر،شاہین شاہ آفریدی فاسٹ بولر ،نسیم شاہ فاسٹ بولر، شاداب خان آل راؤنڈر،صائم ایوب اوپنر ،عثمان خان ،ابرار احمد،محمد نواز،فہیم اشرف،خواجہ محمد نافع،صاحبزادہ فرحان ،محمد سلمان مرزا،,عثمان طارق ۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ دوسری بار خوش قسمت ثابت

بگ بیش لیگ: بابر اعظم  بدترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل
 پاکستانی  ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی  ۲۰؍ کرکٹ میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جس نے ان کی حالیہ کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ ۳۱؍ سالہ بابر اعظم اب ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے ٹاپ ۵؍ پاکستانی بیٹرس کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:والد سلیم خان پرسلمان خان فلم بنائیں گے،’’ بیٹل آف گلوان‘‘ کے بعد سپر اسٹار کا اگلا قدم

یہ ناپسندیدہ سنگ میل بابر اعظم نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے کوالیفائر میچ کے دوران عبور کیا۔ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں وہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے موجودہ سیزن کے۱۱؍میچوں میں صرف ۴۴ء۲۲؍ کے  اوسط سے۲۰۲؍ رنز بنائے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی تشویشناک حد تک کم  (۰۶ء۱۰۳) رہا۔بابر اعظم اب تک اپنے ٹی ۲۰؍ کیریئر میں۲۴؍ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح پر یہ بدترین ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن (۵۲؍ بار) کے پاس ہے۔کیریئر کے مجموعی اعداد و شماراگرچہ حالیہ فارم تشویشناک ہے، لیکن بابر اعظم کا مجموعی ریکارڈ اب بھی متاثر کن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK