پوتن کی دعوت پر نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا بھی حصہ بنے گا، ماسکو کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت۔
EPAPER
Updated: June 22, 2024, 11:30 AM IST | Agency | Islamabad
پوتن کی دعوت پر نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا بھی حصہ بنے گا، ماسکو کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت۔
پاکستان نے چین کے بعد روس کے ایک اہم بین الاقوامی منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ یہ دعوت انہوں نے گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں دی تھی۔ پاکستان میں سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے اس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: رفح میں بے گھر فلسطینی شہریوں کے خیموں پر بمباری
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ۱۰؍ لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات جاری ہے۔ پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روس پہنچایا گیا۔ پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کوآئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر بھی غور کر رہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، منصوبے سے پاکستان کے ایران، آذربائیجان سمیت خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔