کنیڈین ریپر ڈریک نے فلسطین پر خاموش ڈی جے خالد کو اپنے ایک البم ’’ آئس مین‘‘ کے ایک ٹریک میں تنقید کا نشانہ بنایا، اسی کے ساتھ حیرت انگیز طور پر تین البم بھی جاری کئے۔
EPAPER
Updated: May 16, 2026, 2:12 PM IST | Ottawa
کنیڈین ریپر ڈریک نے فلسطین پر خاموش ڈی جے خالد کو اپنے ایک البم ’’ آئس مین‘‘ کے ایک ٹریک میں تنقید کا نشانہ بنایا، اسی کے ساتھ حیرت انگیز طور پر تین البم بھی جاری کئے۔
کنیڈین ریپر ڈریک نے اپنے نئے البم ،’’آئس مین‘‘ کے ایک ٹریک میں فلسطین کے لیے عوامی حمایت نہ کرنے پر ساتھی ریپر ڈی جے خالدکو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈریک نے جمعہ کو حیرت انگیز طور پر تین البم ،’’آئس مین، میڈ آف آنر اور حبیبتی ‘‘جاری کیے، لیکن ’’ آئس مین کے ایک ٹریک نےخاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی جس میں براہِ راست فلسطین اور اسرائیل-غزہ جنگ پر ڈی جے خالد کی خاموشی کا حوالہ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسندوں کا دھاوا، اشتعال انگیز جلوس نکالا گیا
ڈریک نے،’’آئس مین‘‘ میں شامل گانے،’’میک دیم پے‘‘ میں کہا کہ ’’تمہارے لوگ اب بھی آزاد فلسطین کے منتظر ہیں، لیکن بظاہر سب کچھ سیاہ و سفید اور سرخ و سبز نہیں ہے۔ میں واقعی سب کے حقیقی رنگ دیکھ رہا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ یہ بول ڈی جے خالد پر ایک واضح تنقید ہے، جو فلسطینی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور جاری جنگ میں غزہ پر عوامی طور پر بات نہ کرنے پر کچھ شائقین اور کارکنوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔بعد ازاں ڈریک، جو خود یہودی ہیں، کبھی براہِ راست اس تنازع پر تبصرہ نہیں کیا، لیکن ماضی میں فلسطین کی حمایت کا اظہارکر چکے ہیں۔اس کے علاوہ اکتوبر ۲۰۲۳ءمیں انہوں نے’’ آرٹسٹس فار سیز فائر‘‘ خط پر دستخط کیے تھے جس میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا،ساتھ ہی اگست ۲۰۲۵ء میں انہیں کوپن ہیگن میں اپنے ہوٹل کی بالکونی سے فلسطین حامی مظاہرین کو سلام کرتے دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی ’’غیر قانونی جنگ‘‘ نے امریکہ کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چک شومر
خیال رہے کہ۲۰۲۴ء میں ہی خالد کے کزن فادی مسیلت نے خبردار کیا تھا کہ خالد کی خاموشی سے فلسطینی شدید مایوس ہیں۔دریں اثناء ڈریک نے اپنے لائیوا سٹریم سیریز کی چوتھی قسط کے ذریعے جمعرات کی رات باضابطہ طور پر اپنے ،’’آئس مین ایرا‘‘ کا آغاز کیا، اور اعلان کیا کہ تینوں البم آدھی رات کو ایک ساتھ جاری ہوں گے۔