Inquilab Logo

فلسطین، اسرائیل سے بہتر تعلقات کا خو اہشمند

Updated: December 04, 2022, 11:08 AM IST | Ramallah (

وزیر اعظم محمد اشتیہ کی اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل ، تل ابیب سے تنازع کے خاتمے کیلئے اقدامات کے آغاز کامطالبہ ، عالمی ادارے کی مستقل رکنیت کیلئے فلسطین کی درخواست کی حمایت کر نے پر زور۔ فلسطین میں عام انتخابات کرانے کی اجازت دینے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنےکی درخواست

The Prime Minister of Palestine Muhammad Ashtiya speaking.
فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ خطاب کرتےہوئے۔

فلسطین، اسرائیل سے   بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے ۔اس سلسلے میں   فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے  عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے  اور عالمی ادارے اقوام متحدہ سے  تعاون کی درخواست کی ہے ۔
  میڈیا رپورٹس کےمطابق   جمعہ کو فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل  سے ا س کا تنازع ختم کرنے کیلئے  اقدامات  کا آغاز کرے، تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن  قائم ہو سکے اور فلسطین کے عوام  سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں   ۔
 محمد اشتیہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے) کے زیر اہتمام ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران  یہ تبصرہ کیا۔
 انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کیلئے فلسطین کی درخواست کی حمایت کریں  اور  وہ  اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطین میں عام انتخابات کرانے کی اجازت دے۔
  واضح رہےکہ تل ابیب،  اپنے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنا چاہتا ہے اور    ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتا ہے جس میں مغربی کنارے اور غزہ  پٹی جیسے اہم علاقے بھی شامل ہیںا ور ا س کا دارالحکومت  مشرقی یروشلم کو بنانا چاہتا ہے ۔  یہ اقوام متحدہ کے  ضوابط کیخلاف ہے۔  فلسطین بھی اس کا سخت مخالف ہے۔
   واضح رہےکہ ادھرکچھ  دنوں  عالمی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے ۔ عام طور پر اس معاملے سے دور رہنے والا چین بھی مسئلۂ  فلسطین میں دلچسپی لے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل نمائندے کے مطالبے بعد  چین کے صدر نے اس مسئلے کے حل پر زور دیا۔ 
   گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس  موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطینیوں کے نام تہنیتی پیغام بھیجا تھاجس میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کاجامع اور منصفانہ حل خطے کے امن و استحکام اور عالمی انصاف کیلئے ضروری ہے۔  ان کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے پرامن تعلقات ، خطے کی دو بڑی اقوام عرب اور یہودیوں کی مشترکہ ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں۔ ان کے مطابق عالمی برادری کو غیر متزلزل طور دو ریاستی حل پر قائم رہنا چاہئے۔ فلسطین کے مسئلے کو ترجیح دینی چا ہئے  اور آزاد ملک قائم کرنے میں فلسطین کی مدد کرنی چا ہئے۔
 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےجائز حقوق  کو یقینی بنانے، امن مذاکرات کو    حوصلہ افزائی کرنے  نیز  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کو فروغ دینے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین  فلسطین کیلئے انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ فلسطین کی معاشی  اور سماجی ترقی کیلئے مدد دیتا رہے گا۔
 گزشتہ ہفتے کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون  نے کہا تھا کہ  اسرائیل اور فلسطین ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا، دونوں کی سلامتی ایک دوسرے پر منحصر ہے اور دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ عالمی برادری کو فلسطین اور اسرائیل کی سلامتی کے خدشات پر یکساں توجہ دینی چاہئے اور مذکرات کے ذریعہ مشترکہ سلامتی کے حصول کیلئے   فریقین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK