پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات دی ، کہا کہ ’’ یہ تو ہونا ہی تھا، نوجوانوں کی امیدوں کو ایسے ہی بلاک کردیا جاتا ہے ‘‘
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 12:57 AM IST | New Delhi
پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات دی ، کہا کہ ’’ یہ تو ہونا ہی تھا، نوجوانوں کی امیدوں کو ایسے ہی بلاک کردیا جاتا ہے ‘‘
صرف چھ دن قبل قائم ہونے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) نے سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ جمعرات کی شام پانچ بجے تک اس کے انسٹاگرام فالوورس کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی جو ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ ہے۔ اس غیر معمولی مقبولیت کے بعد ہی پارٹی کا ایکس اکائونٹ ہندوستان میں بلاک کردیا گیا۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی تقریباً۱ء۹۳؍ لاکھ فالوورس ہو گئے تھے، تاہم جمعرات دوپہر کے قریب یہ اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا۔ ان کے مطابق ایکس نے مقامی قوانین، عدالتی احکامات یا قانونی شکایت کی بنیاد پر کارروائی کا دعویٰ کیا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کو ایسے ہی بلاک کردیا جاتا ہے۔لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر کاکروچ جنتا پارٹی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس پارٹی کے انسٹاگرام پر تقریباً ۱ء۳۳؍کروڑ ، بی جے پی کے ۸۷؍ لاکھ ، عام آدمی پارٹی کے ۸۷؍ لاکھ اور کمیونسٹ پارٹی سی پی ایم کے قریب۲ء۳۵؍لاکھ فالوورزہیں۔
یاد رہے کہ ابھیجیت دپکے ۳۰؍سالہ سیاسی کمیونی کیشن حکمت عملی کار اور ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی ہیں۔ وہ ڈیجیٹل سیاسی پیغام رسانی، سیاسی بیانیہ کی تیاری اور آن لائن انتخابی حکمت عملی تیار کرنےکیلئے معروف ہیں۔ ابھیجیت دپکےنے پونے سے صحافت میں گریجویشن مکمل کیا ہے جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ منتقل ہو گئے۔ حال ہی میں انہوں نے بوسٹن یونیورسٹی سے پبلک ریلیشنز میں دو سالہ ماسٹرس ڈگری مکمل کی ہے۔ ۲۰۲۰ء سے ۲۰۲۳ء کے درمیان وہ عام آدمی پارٹی سے وابستہ رہے اور پارٹی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
۲۰۲۰ء کے دہلی اسمبلی انتخابات میں جب اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی، تب ۲۴؍ سالہ ابھیجیت دپکے نے آپ کیلئے میمز پر مبنی ڈیجیٹل مہم چلائی تھی جو خاصی کامیاب رہی تھی