امریکی ایوانِ نمائندگان نے سان ڈیاگو کے اسلامی مرکز پر فائرنگ کے متاثرین کی یاد میں خاموشی اختیار کی، اس موقع پر نمائندہ جیکبز نے اعتراف کیا کہ اس حملے کی وجہ مسلمانوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کو روکنے میں ناکامی ہے۔
EPAPER
Updated: May 21, 2026, 10:05 PM IST | San Diego
امریکی ایوانِ نمائندگان نے سان ڈیاگو کے اسلامی مرکز پر فائرنگ کے متاثرین کی یاد میں خاموشی اختیار کی، اس موقع پر نمائندہ جیکبز نے اعتراف کیا کہ اس حملے کی وجہ مسلمانوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کو روکنے میں ناکامی ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان نے بدھ کو سان ڈیاگو کے اسلامی مرکز میں حالیہ فائرنگ کے متاثرین کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔کانگریس وومن سارہ جیکبز نے کہا کہ’’ وہ ایوان میں بھاری دل کے ساتھ امین عبداللہ، منصور کاظمہ اور نادر عواد کی زندگیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھیں، جو پیر کو مسجد کمپلیکس میں دو نوعمر مسلح افراد کی فائرنگ میں مارے گئے تھے۔جیکبز نے کہا کہ یہ اسلامی مرکز کلیئرمونٹ کمیونٹی کے لیے ایک خاص جگہ ہے، جو امن، سکون اور سلامتی کی پناہ گاہ ہے۔‘‘اور بدقسمتی سے، یہ (پناہ گاہ) ہماری کمیونٹی کے دو افراد نے چھین لی، جو بندوقوں اور نفرت سے لیس تھے۔یہ المیہ کسی خلا میں نہیں ہوا۔ ہم نے یہ ہونے دیا کیونکہ ہم نے اسلامو فوبیا، مسلمانوں سے نفرت اور ہر قسم کی نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے واقعی کچھ کرنے سے انکار کر دیا۔ کئی دہائیوں سے، یہ اسلامی مرکز نفرت انگیز تقریر، توڑ پھوڑ اور گزرنے والے لوگوں کی بدزبانی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ فلوٹیلا کارکنوں کی تذلیل پر عالمی غصہ، اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل
بعد ازاں جیکبز نے کہا کہ’’ اگر حفاظتی اہلکاروں نے مداخلت نہ کی ہوتی تو یہ المیہ مزید تباہ کن ہو سکتا تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے ان اہلکاروں کی بہادری اور نڈر ہوکر مسلح افراد سے مقابلہ کرنے کی تعریف بھی کی۔‘‘بعد ازاں جیکبز نے اس حملے کو نہ صرف مسلم معاشرے پر حملہ قرار دیا بلکہ مذہبی آزادی، تنوع اور پرامن بقائے باہمی کی وسیع تر امریکی اقدار پر بھی حملہ قرار دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ، ہمارے مسلم معاشرے پر ہونے والے اگلے نفرت انگیز جرم کو روکیں۔ کیونکہ یہ ہم سب پر حملہ ہے - یہ ہر ایک کے امن اور سلامتی کے ساتھ جمع ہونے، عبادت کرنے، سیکھنے اور جینے کے حق پر حملہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایران نے مناب اسکول کے تعلق سے امریکہ کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا
اس کے علاوہ کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ نمائندے نے کہا کہ یہ حملہ پورے سماج پر حملہ ہے اور انہوں نے عزم کیا کہ وسیع تر سماجی نفرت اور عدم برداشت کے خلاف متحد کھڑی ہوںگی۔‘‘جیکبز نے کہا’’یہ ہماری پوری کمیونٹی پر حملہ ہے، اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔‘‘انہوں نے براہِ راست مسلم امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے، یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ تشدد کے جواب میں ہمدردی اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم مسلم معاشرے کے ساتھ ہیں۔ہم آپ کے ساتھ غمگین ہیں۔ ہم ان عظیم افراد کی زندگیوں کو جنہیں ہم نے کھو دیا، اکٹھے ہو کر اس بات کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کریں گے کہ نفرت کا ہمارا جواب محبت ہے، یہ ہمدردی ہے، یہ سمجھ بوجھ ہے، یہ برادری ہے۔‘‘دریں اثناء یہ حملہ ابھی تحقیقات کے مراحل میں ہے۔