ہندوستانی نشانے باز سوپنل کسالے نے اولمپکس ۲۰۲۴ء میں ۵۰؍ میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے عالمی نمبرون شوٹر کو شکست دے کے یہ تمغہ حاصل کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 01, 2024, 6:04 PM IST | Paris
ہندوستانی نشانے باز سوپنل کسالے نے اولمپکس ۲۰۲۴ء میں ۵۰؍ میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے عالمی نمبرون شوٹر کو شکست دے کے یہ تمغہ حاصل کیا ہے۔
ہندوستانی نشانے بازسو پنل کسالے نے جمعرات کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس میں ۵۰؍میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ کسالے نے آج چیٹوروکس میں اولمپکس کے چھٹے دن۵۰؍ میٹر رائفل ۳؍ پوزیشنز کے فائنل مقابلے میں جاری سمر گیمز میں شوٹنگ میں اپنا پہلا اور ہندوستان کیلئے تیسرا تمغہ جیتا ہے۔ سوپنل کسالے نے فائنل مقابلے میں ۴۵۱ء۴؍ پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے عالمی نمبرون شوٹر کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ وہ ہندوستان کیلئے اولمپک تمغہ جیتنے والے ساتویں شوٹر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اولمپکس میں مردوں کی۵۰؍ میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی نشانے باز ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے لیو یوکون نے ۴۶۳ء۶؍کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا اور یوکرین کے سرہی کولش نے۴۶۱ء۳؍ کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے: سری لنکا کو کلین سویپ کرنے کے بعد واشنگٹن نے سوریہ کی پزیرائی کی
سوپنل کسالے نےایم ایس دھونی کی زندگی سے ترغیب حاصل کی
اولمپک میں ۵۰؍میٹر رائفل تھری پوزیشنز کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی شوٹر سوپنل کسالے، ایم ایس دھونی کی زندگی سےمتاثر ہیں کیونکہ وہ بھی ریلوے کے ٹکٹ کلیکٹر ہیں جیسا کہ ایم ایس دھونی بھی اپنے کریئر کے اوائل میں تھے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور کے گاؤں کمبل واڑی سے تعلق رکھنے والے ۲۹؍سالہ نوجوان ۲۰۱۲ء سے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پیرس اولمپکس میں ڈیبیو کرنے کیلئے۱۲؍سال انتظار کرنا پڑا۔ پرسکون اور صبر کرنا ایک شوٹرکیلئے ضروری ہے اور یہ دونوں خصلتیں دھونی کی شخصیت کی پہچان بھی ہیں جس سے سوپنل کسالے نے ترغیب حاصل کی۔