Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرمائی اجلاس میں ہر معاملے پر گفتگو کرنے کی حکومت کی یقین دہانی

Updated: December 02, 2023, 3:00 PM IST | New Delhi

سرمائی اجلاس سے قبل سیاسی پارٹیوں کی آل انڈیا میٹنگ میں حکومت نے یقین دہانی کروائی کہ سرمائی اجلاس میں تمام معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔ اپوزیشن نے میٹنگ میں منی پور تشدد، مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور مہنگائی جیسے معاملات اٹھائے۔ پارلیمانی معاملات کے و زیر پرلہاد جوشی نے کہا کہ اپوزیشن کو بحث کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانا چاہئے۔

Leaders in All India Party Meeting. Photo: PTI
آل انڈیا پارٹی میٹنگ میں لیڈران۔ تصویر: پی ٹی آئی

پارلیمنٹ کےسرمائی اجلاس سے قبل حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تمام معاملات پر گفتگو کرنے کیلئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز ۴؍ دسمبر کو ہو گا جس کیلئے آج تمام سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ میں اجلاس کے ایجنڈاپرگفتگو کی گئی ہے۔ میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں نے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے تین بلوں کےانگریزی نام طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مہنگائی ، منی پور تشدد اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کےغلط استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا۔پارلیمانی معاملات کےو زیر پرلہاد جوشی نے رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میٹنگ کے دوران یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تمام معاملات پر گفتگو کرنے کیلئے تیار ہے۔ تاہم ، اپوزیشن کو بحث کرنے کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانا چاہئے۔اپوزیشن سے درخواست  ہے کہ وہ کوشش کرے کہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلتی رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کی تجاویز کو مثبت طریقے سے قبول کیا ہے۔تاہم ، ۱۹؍ بل اور ۲؍ مالیاتی اشیاء زیر غورہیں۔ 
راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیورای نے کہا کہ اپوزیشن نے چین کی جانب سے زمین قبضہ کرنے، منی پور تشدد، مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور مہنگائی جیسے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ 
خیال رہے کہ اس میٹنگ کی قیادت پرلہاد جوشی نے کی تھی جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر تجارت پیو ش گوئل، کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش، این سی پی لیڈر فوزیہ خان اور دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی تھی ۔سرمائی اجلاس ۲۲؍ دسمبر کو ختم ہو گاجس میں ۱۵؍ نشستیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK