Inquilab Logo

مدینہ منورہ کتاب میلے میں ۳؍ سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی اشاعتی اداروں کی شرکت، ثقافتی پر وگرام

Updated: May 26, 2023, 11:52 AM IST | Madinah Munawwarah

شعرو ادب کی محفلیں ، نئی کتابوں کا اجرا ء ۔ بچوں کا بھی خصوصی گوشہ ، ادب اطفا ل کا ذخیرہ ، بچوں کی خوداعتمادی میں اضافہ کرنے والی سرگرمیاں۔  مدینہ منورہ کے گورنر فیصل بن سلمان آل سعود کا دور ہ ، اسٹالوں کا جائزہ

Faisal bin Salman Al Saud, governor of Madinah, participating in the book fair.
کتاب میلے میں شریک مدینہ منورہ کے گورنر فیصل بن سلمان آل سعود ۔

  مدینہ  منورہ کے شاہ سلمان  مر کز میں جاری دوسرے مدینہ منورہ کتاب میلے میں   ۳؍ سے زائد ملکی اور غیر ملکی اشاعتی ادارے اور ناشر شریک ہیں۔ کتاب میلے میں  روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں  مدینہ  منورہ کےگورنر  نے مدینہ منورہ کتاب میلے کادورہ کیا ۔   مدینہ منور ہ کے گورنر فیصل  بن سلمان آل سعود نے  مختلف اسٹالوں کا  جائزہ لیا ۔ ۲۰۲۲ء میں   پہلا ’مدینہ منورہ کتاب میلہ ‘ہوا تھا جس میں  سیکڑوں ا شاعتی ادارے شریک ہوئے تھے۔ 
  کتاب میلے کے انتظامیہ کے مطابق میلے میں۳؍ سوسے زائد  ملکی اور غیر ملکی ناشر شریک ہیں۔ یہ کتاب میلہ  ۲۸؍ مئی تک جاری رہے گا۔ اس کا آغاز ۱۸؍ مئی کو ہوا تھا۔ روزانہ کتاب میلہ  کے آغا ز ۲؍ بجے  دوپہر میںہوتا ہے اور رات ۱۲؍  بجے تک جاری رہتا ہے۔  ۱۰؍ روزہ کتاب میلے  میںبڑی تعداد میں لوگ شرکت کر کے کتابوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ 
 یاد رہےکہ سعودی عرب میں کتاب میلے کی روایت رہی ہے اور اب تک یہ روایت نہ صرف قائم ہے بلکہ مستحکم ہوگئی ہے۔  ملک کے مختلف کتاب میلوں میں بڑی تعداد میں   لوگ شریک ہوتےہیں جن میں بڑوں کے ساتھ ساتھ  بچے  اور خواتین بھی شامل ہوتےہیں۔  ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی ان کتاب میلوں کا حصہ ہوتی ہیں جن  میں شاعر اور ادیب اور دانشور بھی شرکت کرتے ہیں۔ خاص بات یہ ہےکہ کتاب میلوں میں  بچوں کی دلچسپیوںکا خاص خیال کیا جاتا ہے ۔ 
    مدینہ منورہ  کےشاہ سلمان مر کز میں جاری کتاب میلے میں   مختلف ثقافتی پروگرام ہورہے ہیں۔ شعر وادب کی محفلیں سج رہی ہیں،ادبی مباحثے  بھی ہو رہے ہیں۔ نئی کتابوں کا اجراء ہورہا ہے اور ان پر مباحثے ہو رہے ہیں  ۔مصنف اپنے خیالات کا اظہار کر رہےہیں اوروہ  اپنے  قارئین کے سوالوں کا جواب بھی دے رہے ہیں۔ اپنے دستخط کے ساتھ انہیں کتابیں بھی پیش کررہے ہیں۔ ثقافتی پروگراموں  میں ادب کے ساتھ ساتھ سائنس اور دیگر موضوعات پر بھی تبادلۂ خیا ل کیا جارہاہے۔ خاص با ت یہ ہےکہ کتاب میلہ  ۱۵؍ ہزار مربع میٹر   میں ہو رہا ہےجس میں بچوں کا بھی ایک گوشہ ہے۔ اس اہم گوشے میں  ادب اطفا ل کا ذخیرہ کیا گیا ہے جہاں  ایسی سرگرمیاں بھی ہورہی ہیں جن سے بچوں کی خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔  والدین کے ساتھ بڑی تعداد بچے  شرکت کررہےہیں۔  یہ کتاب میلہ سعودی عرب  کے ادب ، اشاعت اورترجمے سے متعلق سرکاری ادارے کی جانب سے ہورہا ہے۔  ا س کا مقصد مطالعہ اور کتابوں کی اہمیت کا احساس دلانا  ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK