Inquilab Logo

یس بینک اور کیش فری پیمنٹس کے درمیان شراکت داری

Updated: May 05, 2023, 2:00 PM IST | Kolkata

اس معاہدہ کے تحت کھاتے دار ۳۰؍ سے زائد غیر ملکی کرنسیوں میں ادائیگی اور لین دین کر سکیں گے

An agreement has been reached between Yes Bank and Cash Free Payment
یس بینک اور کیش فری پے منٹ میں معاہدہ ہوا ہے

کیش فری پیمنٹس اور یس بینک نے ساتھ مل کر اپنے کھاتے دار برآمد کنندگان کیلئے ایک بین الاقوامی کلیکشن سروس ’گلوبل کلیکشن‘ پیش کیا ہے۔اس شراکت داری کے تحت، بینک کے کھاتہ دار گلوبل کلیکشن سروس کا استعمال کرکے۳۰؍ سے زائد غیر ملکی کرنسیوں میں ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔ اس طرح موصول ہونے والے فنڈز کو  ہندوستانی کرنسی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ایک کاروباری دن کے اندر ہندوستان میں  اپنے مقامی بینک اکاؤنٹ میں  جمع کیا جا سکتا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے بیان  کے مطابق اس سروس میں۴؍ کرنسیوں (یو ایس ڈی ، جی بی پی ،ای یو آر اورسی اے ڈی )کی مخصوص سہولیات کے علاوہ،آر بی آئی  کے آن لائن ادائیگی کے گیٹ وے کی ہدایات کے مطابق۳۰؍ سے زیادہ کرنسیوں میں۱۰؍ ہزار امریکی ڈالر کے مساوی عالمی  ادائیگی وصول کرنے کی سہولت ملتی ہے۔   
  یس بینک کے کنٹری ہیڈ - ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ اجے راجن  نے کہا’’یس بینک ملک کے اندر  ادائیگیوں کے منظر نامہ  میں ڈیجیٹل اختراع میں سب سے آگے رہا ہے۔ یس بینک اور کیش فری پیمنٹس کے درمیان شراکت داری کا مقصد ہندوستانی برآمد کنندگان کو دنیا بھر سے ادائیگیاں وصول کرنے کے طریقے کو سہل اور انقلابی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK