• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی وزیراعظم یروشلم میں فرانسیسی قونصل خانہ بند کرنے پرغور کریں گے: رپورٹ

Updated: September 06, 2025, 9:02 PM IST | Jerusalem

فرانْس انفو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد یروشلم میں فرانسیسی قونصل خانہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Netanyahu. Photo: INN.
نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این۔

 فرانْس انفو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد یروشلم میں فرانسیسی قونصل خانہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسرائیلی نائب وزیرِ خارجہ شارین ہاسکل نے فرانْس انفو کو بتایا کہ یروشلم میں فرانسیسی قونصل خانہ بند کرنے کا معاملہ ’’اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ ‘‘ہاسکل نے واضح کیا کہ یہ اقدام فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا: ’’ہم نے یہ ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ کیا، اور ہم دوسروں کے ساتھ بھی ایسا کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ ‘‘فرانس اور کئی یورپی ممالک، جن میں بیلجیم، برطانیہ، کنیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں، ۸؍تا۲۳؍ ستمبر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس طرح وہ اُن۱۴۷؍ ممالک میں شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھوک سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، یرغمالوں کی رہائی بھی ممکن نہیں: ڈبلیو ایچ او

۲؍مارچ سے اسرائیلی حکام نے غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں، جس کے باعث علاقے کی ۲۴؍لاکھ آبادی قحط کا شکار ہو گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے تعاون سے کی گئی غذائی سلامتی کی ایک جانچ نے شمالی غزہ میں قحط کی تصدیق کر دی ہے اور توقع ہے کہ یہ اس ماہ کے آخر تک مزید جنوب کی طرف پھیل جائے گا۔ غزہ میں جاری نسل کشی اب جمعہ کو اپنے۷۰۰؍ویں دن میں داخل ہو چکی ہے، اور اسرائیل اب تک۶۴؍ ہزار ۳۰۰؍ فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے۔ گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔ اسرائیل کو غزہ میں اپنی جنگ کے باعث بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK