Updated: August 31, 2026, 8:03 PM IST
| New Delhi
انڈین نیشنل پیمنٹ کارپوریشن (این پی سی آئی) کی بین الاقوامی شاخ، این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) نے ازبکستان کے قومی ادائیگی نظام `ہومو (ایچ یو ایم او) کے آپریٹر نیشنل انٹربینک پروسیسنگ سینٹر جے ایس سی (این آئی پی سی) کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کیا ہے۔
شوکت مرزیایوف اور نریندر مودی۔ تصویر:ایکس
انڈین نیشنل پیمنٹ کارپوریشن (این پی سی آئی) کی بین الاقوامی شاخ، این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) نے ازبکستان کے قومی ادائیگی نظام `ہومو (ایچ یو ایم او) کے آپریٹر نیشنل انٹربینک پروسیسنگ سینٹر جے ایس سی (این آئی پی سی) کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پروفیشنل سروسیز میں ہر۱۰؍ میں سے ۸؍ جین زی ملازمین ملازمت چھوڑنے کے خواہش مند
یہ معاہدہ وزیراعظم نریندر مودی کے ازبکستان کے دورے کے دوران اتوار کو کیا گیا۔ وزارتِ خزانہ نے پیر کو بتایا کہ اس شراکت داری کے بعد ازبکستان جانے والے ہندوستانی مسافر مقامی کیو آر کوڈ یو زیڈ کیو آر (یوزیڈ کیوآر) کو اپنے یو پی آئی سے فعال ایپ کے ذریعے اسکین کرکے خریداری کے لیے ادائیگی کر سکیں گے۔
یہ معاہدہ ہندوستانی ریزرو بینک (آر بی آئی) اور ازبکستان کے مرکزی بینک (سی بی یو) سمیت متعلقہ مالیاتی ضابطہ کار اداروں سے باضابطہ منظوری حاصل ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ان اداروں نے ہومو کو سرحد پار تجارتی ادائیگیاں قبول کرنے کے لیے این آئی پی ایل کے مجاز شراکت دار کے طور پر نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:میدویدف کی یو ایس اوپن میں شاندار واپسی
وزارتِ خزانہ کے مطابق اس شراکت داری سے بھارتی سیاحوں، کاروباری مسافروں اور طلبہ کو غیر ملکی کرنسی پر عائد اضافی فیس کے مسئلے سے بڑی حد تک راحت ملے گی۔ اس کے ساتھ بین الاقوامی کارڈز یا نقد رقم پر انحصار بھی کم ہوگا۔ ملک سے باہر ہندوستانی یو پی آئی کی قبولیت اب۱۰؍ ممالک تک پہنچ گئی ہے۔ یو پی آئی کو فی الحال سنگاپور، متحدہ عرب امارات، فرانس، ماریشس، نیپال، بھوٹان، قطر، سری لنکا، کمبوڈیا اور یونان میں قبول کیا جاتا ہے۔ اس سے ہندوستانی مسافروں کو بیرون ملک یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کرنے میں سہولت حاصل ہوتی ہے۔