Inquilab Logo

دوٹیکہ لگوانے کے باوجود لوکل ٹرین کا ٹکٹ نہ دینے پرمسافروں میںسخت ناراضگی

Updated: October 10, 2021, 8:16 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ریلو ےنے اس معاملے کو ریاستی حکومت پرڈال کر پلّہ جھاڑلیا جبکہ ریاستی حکومت اوربی ایم سی کی جانب سے جواب پرخاموشی !

Ordinary passengers are anxious to travel in local trains.Picture:Inquilab
لوکل ٹرینوں میںسفر کرنے کیلئے عام مسافر پریشان ہیں۔

لوکل ٹرینوں میںسفر کرنے کیلئے عام مسافر پریشان ہیں۔وہ اس بات کے منتظر ہیںکہ حکومت جلد سے جلد لوکل ٹرینو ں میں سفر کی اجازت دینے کیلئے وزارت ریل سے سفارش کرے لیکن اب تک ایسی کوئی امید نظرنہیںآرہی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہی کورونا کے تدارک کیلئے ویکسین کی ۲؍خوراک لینے والوں کو۱۵؍اگست سے سفر کی اجازت دی گئی ہے اوراس کے لئے ۱۱؍اگست سےٹیکہ سرٹیفکیٹ کی جانچ کے لئے ریلوے اسٹیشنوں پربی ایم سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔  حالانکہ اصولاً کوروناویکسین ہی لازمی نہیںہے چہ جائیکہ اس کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پرلوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دی جائے پھربھی حکومت نے یہ شرط تھوپ رکھی  ہے ۔ 
 اس سلسلے میںمضحکہ خیزبات یہ ہے اورایک طرح سے ریاستی حکومت اپنے ہی فیصلے کی نفی کررہی ہے کیونکہ ٹیکے کی ۲؍خوارک لینے والوں کوبھی ٹکٹ جاری نہیںکئے جارہے ہیں۔ اس کانتیجہ یہ ہے کہ مسافروں میںشدیدناراضگی پائی جا رہی ہے اوروہ ٹکٹ کھڑکی پرکلرک سے الجھ بھی جاتے ہیں جب وہ یہ کہتا ہے کہ آپ کو ٹکٹ نہیںدیا جائے گا ،ہمیںمحض پاس جاری کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔متعدد مسافروں نے نمائندۂ   انقلاب کواس تعلق سے بتایا اوربعض مسافروںنے تو بکنگ کھڑکی سے ہی فون کیا کہ کلرک کارویہ یہ ہے ۔ ایسے میںسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ۲؍ ٹیکہ لگوانے کے باوجود آخر مسافروں کوٹکٹ کیوں نہیںدیا جارہا ہے ، انہوںنے توریاستی حکومت کی ’غیراصولی ‘ہدایت کی پابندی بھی کرلی ۔غیر اصولی اس لئے کہ کورونا ویکسین لازمی نہیںاختیاری ہے۔ دوسرے اگرکوئی مسافر کہیںایک دن یا ۲؍ دن سفر کرنا چاہتا ہے تواس کی جیب پرایک ماہ کے پاس کے خرچ کابوجھ کیوں اورکس بنیاد پرڈالا جارہا ہے؟ مسافروں کامطالبہ ہےکہ ریاستی حکومت اورریلوے انتظامیہ فوراً یہ فیصلہ واپس لے اورٹیکے لینے والے مسافروں کوٹکٹ جاری کیا جائے ۔
ریلوے نے پلّہ جھاڑااوراپنی تیاریوں کا حوالہ دیا 
 اس تعلق سے انقلاب نے ویسٹرن ریلوے کے رابطۂ عامہ افسر گجانن مہتوپورکراورسینٹر ل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار سے استفسار کیا اوران سےیہ جاننا چاہاکہ جب مسافر کورونا ٹیکہ لگواکرشرط پوری کررہے ہیں توآخر اسے ٹکٹ کیوں نہیں دیا جارہا ہے؟اس پررابطۂ عامہ افسران کا یکساں جواب تھا ۔ان کا کہناتھا کہ ’’یہ ریلوے کا مسئلہ نہیںہے بلکہ یہ مسئلہ ریاستی حکومت کا ہے اورریاستی حکومت کے کہنے پرہی ٹکٹ جاری نہیںکیاجارہا ہے صرف پاس دیا جارہا ہےکیونکہ حکومت کاکہناہے کہ اس سے بھیڑبھاڑزیادہ ہوجائے گی۔ ‘‘
  ان افسران نےایک مرتبہ پھریہ دعویٰ کیا کہ ’’ ریلوے کی اپنی تیاری پوری ہے اوراسی حساب سے ۹۵؍فیصد لوکل سروسیز دوڑائی جارہی ہیں۔ اگر ریاستی حکومت کی جانب سے کہا جائے گا توٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ویسے ریلوے خود مختار ادارہ ہے لیکن کورونا مہاماری کے سبب ریاستی حکومت کی جانب سے حالات کے تناظر میںجوبتایا جاتا ہے ،اسی حساب سے عمل کیاجارہا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK