• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پلیٹ فارم اورلوکل ٹرین کے درمیان خلاء سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا

Updated: February 28, 2023, 12:11 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

باندرہ میں ہاربرلائن کے پلیٹ فارم نمبر۶؍ اورکھار میں ڈاؤن سلو لائن میں اس صورتحال کی وجہ سے کئی مسافروں کے گرنے کی شکایت

A gap can be seen between the train and the platform at Khar railway station.
کھار ریلوے اسٹیشن پر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان خلاء دیکھا جا سکتا ہے۔

پلیٹ فارمس اورلوکل ٹرین کے درمیان خلاء سے مسافروں کا ٹرین میں چڑھنااترنا مشکل ہوجاتا ہے ۔باندرہ میں ہاربرلائن کے پلیٹ فارم نمبر۶؍ اورکھار میںڈاؤن سلو لائن میں اس صورتحال کی وجہ سے کئی دفعہ مسافروں کے گرنے کے بھی واقعات پیش آئے ہیں۔  خلاء اتنا ہے کہ ڈر لگتا ہے کہ مسافر ٹرین سے گرنے کے بعد کہیں نیچے نہ چلا جائے ۔نمائندۂ انقلا ب نے خود ان اسٹیشنوں کے مذکورہ بالا پلیٹ فارمس کا جائزہ لیا اوران کی تصاویر کیمرے میںقید کیں ۔ویسٹرن ریلوے انتظامیہ نے مسئلہ تسلیم کیا اورحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ان اسٹیشنوں پرچند مسافروں سے بات چیت کرنے پرانہوںنےکیا کہا اسے ذیل میںدرج کیاجارہا ہے۔
مسافرو ںکی زبانی 
 عبدالحسیب انصاری نام کے مسافرباندرہ میں ہاربرلائن کے پلیٹ فارم نمبر ۶؍سے ٹرین میں سوارہوئے۔ان کاکہناتھا کہ ٹرین کے پائیدان اورپلیٹ فارم میںاتنافاصلہ ہے کہ ایک تو سینئر سٹیزن مشکل  سےٹرین میںسوار ہوسکے گا اور دوسرےیہ کہ اگرتھوڑا سا بھی جلدبازی کی یا اترے چڑھنے میںوقت لگا تووہ ٹرین کے نیچے جا سکتا  ہے۔ اس لئے ریلوے انتظامیہ کو اس جانب خاص توجہ دینی چاہئے کیونکہ یہ بنیادی مسئلہ ہے اور اس سے مسافر کی جان کوبھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے صبح اور شام کے وقت خاص طور پر جب بھیڑ ہوتی ہے تو مسافروں کے گرنے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔‘‘
 ایک دیگر مسافر معین احمدخا ن جو اہل خانہ کے ہمراہ تھے ،نے کہاکہ’’ یہ بتانے یا شکایت کا معاملہ نہیںہے بلکہ یہ سارا منظر تو سی سی ٹی وی کیمرے میںقید ہوتا رہتا ہے اوردن بھر میںنا معلوم کتنی مرتبہ مسافر پریشان ہوتے ہوںگے لیکن ریلوے انتظامیہ کی عادت ہے کہ وہ حادثے  کے بعدبیدار ہوتا ہے ۔ حادثے کے بعد تو اس قدر مستعدی کا مظاہرہ کیاجاتا ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے ۔‘‘
 کھاراسٹیشن پرٹرین سے اترتے وقت ایک  معمر شخص کوایک نوجوان نے سہارا دیا اورکہا کہ چچا آرام سے اتریئے۔ یہا ںبھی یہی عالم ہے ۔ لوگ پریشان ہوتے ہیںاورگرتے ہیںلیکن جب تک کوئی بڑا حادثہ نہیںہوتا اس وقت تک اسے حل کرنےکی جانب پیش رفت نہیںکی جاتی ہے۔
ڈی آرایم اور چیف پی آر او کی یقین دہانی کروائی 
 انقلاب نے اسٹیشنوں کے مذکورہ پلیٹ فارم اور مسافروں کی پریشانی سے ویسٹرن ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجرپرکاش بوٹانی سے آگاہ کروایا اوران کوتصاویر بھی بھیجیں ۔انہوں نے کہا کہ’’ یہ اہم مسئلہ ہے ،اس سے یقیناً مسافرو ںکو پریشانی ہوتی ہوگی ،اس پرجلدازجلد توجہ دی جائے گی اوراس کا حل نکالا جائے گا۔‘‘ اسی طرح کا جواب چیف پی آر او سمیت ٹھاکورنے بھی دیا اور لکھا کہ ’’ اس جانب فوری توجہ دی جائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK