Inquilab Logo

پٹنہ: کورونا مریضوں میں اچانک اضافہ ،روزانہ ۶؍ مریض مل رہے ہیں

Updated: May 11, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai

بہار میں کورونا کے ۵۸؍ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے ۴۵؍ کاتعلق ریاستی دارالحکومت پٹنہ سے ہے۔ اسٹیشنوں پر جانچ کا انتظام نہیں

A similar checkpoint was set up at Patna station in the second wave.Picture:INN
پٹنہ اسٹیشن پر دوسری لہر میں اسی طرح جانچ کا انتظام تھا۔ تصویر: پی ٹی آئی

دہلی،مہاراشٹر،تمل ناڈو  کے بعد اب  بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بھی کورونا کی رفتارپھر سے رفتہ رفتہ بڑھنےلگی ہے۔پہلی ،دوسری اور تیسری لہر کی طرح کورونا متاثرین کی تعداد میں دھیرے دھیرے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ۵؍  دن سے پٹنہ میں  اوسطاً ۶؍ نئے مریض  مل رہے ہیں۔ایسی صورتحال اس وقت ہے جب علامات پائے جانے کےباوجود لوگ کورونا کی جانچ کرانےنہیں پہنچ رہے ہیں۔فی الحال ریاست میں کل ۵۸؍کورونا پازیٹیو مریضوں  کا علاج چل رہاہے جن میں  ۴۵؍ مریض  صرف پٹنہ ضلع کے ہیں۔اتوار کو پٹنہ میںکورونا کے۸؍ نئے مریض ملے ہیں۔
اسٹیشن پر اوسطاً۵۰؍افراد کی جانچ 
  مانا جارہا  ہےکہ پہلی ،دوسری اور تیسری لہر کے دوران دیگر ریاستوں سے آنے والوں  ہی نے  پٹنہ اور ریاست کے دیگر حصوں میں کورونا کا انفیکشن پھیلایاتھا۔اس بار بھی محکمہ صحت کے افسران انفیکشن کے بڑھنے کی وجہ شادی بیاہ کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے دیگر ریاستوں سے آنےوالوں ہی کو  مان رہے ہیں۔اس کے باوجود اسٹیشنوں پر کوروناکی جانچ کے معقول انتظامات نہیں ہیں۔متعلقہ افسرا ن کے مطابق پٹنہ جنکشن پر صرف ایک شفٹ  میں جانچ کا انتظام ہےاور اوسطاًروزانہ صرف ۵۰؍ مسافروں کی کورونا جانچ کی جارہی ہے۔ خیال رہےکہ پٹنہ جنکشن، داناپور، پاٹلی پترااور راجندرنگر ٹرمینل پر روزانہ ۳۵۰؍سے زائد ٹرینیں آتی ہیں۔
لوگ جانچ نہیں کرارہے ہیں 
 پٹنہ کی سول سرجن ڈاکٹر ویبھا کماری کے مطابق زیادہ سے زیادہ جانچ کرانےکے لئے ڈاکٹر ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔بخار اورکھانسی سے لے کر ڈائریاتک کے مریضوں کو کورونا کی جانچ کیلئے کہا جارہا ہے۔ اس کےباوجود زیادہ تر لوگ جانچ نہیں کروارہے ہیں۔ کئی افراد ڈاکٹروں سے جھگڑا تک کرنےکو تیار ہو جاتے ہیں۔ایسے میں سخت قدم اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
  ادھر گزشتہ ۱۵؍ روز  کے درمیان پٹنہ کے بورنگ روڈ،پھلواری  اورپٹنہ سٹی علاقہ وغیرہ میں کورونا کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK