Inquilab Logo

ارون گاؤلی کی پھر رہائی کی راہ ہموار ،۱۰؍ مرتبہ فرلو پر رہائی حاصل کرنے کا ریکارڈ

Updated: September 28, 2023, 9:33 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

قتل کے جرم میں ناگپور سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہےگینگسٹر سے سیاست داں بننے والے ارون گاؤلی کو اس وقت ایک بار پھر راحت مل گئی جب بامبے ہائی کورٹ نے فرلو پر رہائی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔

 Arun Gawli. Photo. Inquilab, Bipin Kokate
ارون گاؤ لی۔ تصویر:انقلاب،بپن کوکاٹے

قتل کے جرم میں ناگپور سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہےگینگسٹر سے سیاست داں بننے والے ارون گاؤلی کو اس وقت ایک بار پھر راحت مل گئی جب بامبے ہائی کورٹ نے فرلو پر رہائی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ اس سے قبل ۱۰؍ مرتبہ ارون گاؤلی فرلو یا پرول پر رہائی حاصل کر چکے ہیں۔
شیو سینا کے کارپوریٹر کملا کر جامسانڈیکر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے گینگسٹر و سیاست داں ارون گاؤلی ۲۰۰۷ء سے ناگپور سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ گاؤلی کی جانب سے وکیل ایم این علی نے بامبے ہائی کورٹ ناگپور کی دو رکنی بنچ کے جسٹس نتین سامبرے اور جسٹس والمیکی مینزیس کے روبرو جرح کرتے ہوئے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے ان کے خلاف دیگر کئی اور کیس درج ہونے کا جواز پیش کرکے فرلو پر رہائی کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا جس کی وجہ سے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع ہونا پڑا۔ وکیل نے دلیل پیش کی کہ جیل انتظامیہ نے ان کی رہائی پر نظم و نسق کے مسئلہ کا جواز پیش کیا ہے جو کہ سرا سر غلط اور بے بنیاد ہے۔اس سے قبل درخواست گزارکو جتنی مرتبہ فرلو یا پرول پر رہا کیا گیا ہے ، اس وقت کسی بھی قسم کا  نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہوا اور نہ ہی میرے مؤکل تاخیر سے جیل میں واپس لوٹے۔
وکیل نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل درخواست گزار ۱۰؍ بار فرلو یا پرول پر رہا کیا جاچکا ہے۔ اسی درمیان جیل ڈی آئی جی کی جانب سے گاؤلی اوران کے بیوی کے خلاف مجرمانہ کیس درج کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے درخواست کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔ وہیں دو رکنی بنچ نے دفاع کی دلیل کو قبول کرتے ہوئے ارون گاؤلی کو ۲۸؍ دنوں کی فرلو پر رہاکرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK