Inquilab Logo

پے ٹی ایم آئی پی او لسٹنگ ، سرمایہ کاروں کو نقصان

Updated: November 19, 2021, 12:22 PM IST | Agency | New Delhi

آئی پی او کے شیئربازار میں اندراج کے دن قیمت میں ۲۶؍فیصد سے زائد کی تنزلی

Vijay Shekhar with his mother and son on the occasion of IP Olsting..Picture:INN
آئی پی اولسٹنگ کے موقع پر وجئے شیکھر اپنی والدہ اور بیٹے کیساتھ ۔تصویر:پی ٹی آئی

ڈیجیٹل پیمنٹ کمپنی پے ٹی ایم کے آئی پی او کی لسٹنگ جمعرات کو کی گئی ۔ اس کی سرپرست کمپنی ’ون ۹۷؍ کمیونی کیشن لمیٹیڈ ‘ کے آئی پی او کے تحت اس کے شیئرز کی لسٹنگ ہوئی اور یہ مایوس کن رہی۔ جمعرات کی صبح بی ایس ای میں لسٹنگ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں پے ٹی ایم کے بانی وجئے شیکھر شرما اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ موجود تھے۔ لسٹنگ کا باقاعدہ اعلان  روایتی گھنٹہ بجاکر کیا گیا۔
پے ٹی ایم کی آئی پی او لسٹنگ پر کمپنی کے بانی وجئے شیکھر مارے خوشی کے آبدیدہ ہوگئے
 کمپنی کے لئے اس تاریخی موقع پر لسٹنگ تقریب میں اس کے بانی اور سی ای او وجئے شیکھر شرما جذباتی ہوگئے اور مارے خوشی کے ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔
قیمتوں میں تنزلی آئی 
  پے ٹی ایم آئی پی او کی بی ایس ای سینسیکس پر ابتدائی قیمت فی شیئر ۱۹۵۵؍روپے جبکہ این ایس ای پر اس کی ابتدائی  ۱۹۵۰؍ روپے رہی۔ لیکن لسٹنگ کے پہلے ہی دن صبح ۵۰:۱۰؍ بجے پے ٹی ایم کے شیئرز کی قیمت میں ۱۹؍ فیصد کی گراوٹ آئی اور آگے جاکر آئی پی او قیمت سے یہ تقریباً  ۲۶؍ فیصد سے زائد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔   خیال رہے کہ کمپنی نے اس آئی پی او کے ذریعہ ۱۸؍ہزار ۳۰۰؍  کروڑ  روپے جٹائے ہیں۔ پے ٹی ایم کا آئی پی او سرمایہ کاری کے لئے ۱۰؍ نومبر کو بند ہوا تھا۔ کاروباری دن کے اختتام پر پے ٹی ایم آئی پی او کی بی ایس ای پر قیمت  ۱۵۶۴ء۱۵؍ روپے  جبکہ  این ایس ای پر  ۱۵۶۰؍ روپے پر  پہنچ گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK