Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں بھوک سے عوام سڑکوں پر بے ہوش ہورہے ہیں: اُنروا

Updated: July 03, 2025, 12:54 PM IST | Agency | Mumbai

عالمی تنظیم کا اقوام متحدہ کی نگرانی میں فوری طور پر اور محفوظ طریقے سے انسانی امداد غزہ تک پہنچانے کے مطالبہ کا اعادہ۔

Israel is committing a crime against humanity by blocking aid deliveries to Gaza. Photo: INN
غزہ میں امداد کی ترسیل روک کر اسرائیل انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کررہا ہے۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی محصور اور جنگ زدہ پٹی میں بھوک کو قابض اسرائیل کی طرف سے ایک منظم جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انروا کے مطابق خوراک کی سنگین قلت کے باعث لوگ سڑکوں پر بے ہوش ہو رہے ہیں اور پینے کیلئے پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ 
 بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں ’انروا‘ نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی فوری طور پر اور محفوظ طریقے سے انسانی امداد غزہ تک پہنچانے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ ’انروا‘ نے زور دیا کہ خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے لاکھوں فلسطینیوں تک امداد کی رسائی کو یقینی بنانا اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ادارے نے یاد دہانی کرائی کہ ماضی میں غزہ بھر میں ۴۰۰؍ امدادی تقسیم مراکز کام کر رہے تھے، جو اقوام متحدہ، انروا اور دیگر انسانی تنظیموں کی نگرانی میں غزہ کے شہریوں کو خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتیں فراہم کرتے تھے۔ 
  انروا نے غزہ میں کام کرنے والی ایک اسرائیلی حمایت یافتہ نام نہاد امدادی تنظیم کے طریقہ کار کو ذلت آمیز قرار دیا ہے۔ 
 ادارے کے مطابق، بھوک سے نڈھال افراد کو محض ایک روٹی یا معمولی خوراک حاصل کرنے کے لیے کئی کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، اور اکثر اوقات انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ انروا نے کہا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے ۷؍  اکتوبر۲۰۲۳ء سے غزہ میں جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ کھلی نسل کشی ہے اور یہ نسل کشی اقوام متحدہ، عالمی اداروں اور یہاں تک کہ عالمی عدالت انصاف کی بار بار کی تنبیہات اور احکامات کے باوجود جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK