• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیوش گوئل آج سے تجارتی مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر

Updated: September 30, 2024, 10:34 AM IST | New Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل ہندوستان امریکہ تجارتی بات چیت کے حصہ کے طور پر۳؍ اکتوبر کو واشنگٹن میں منعقد ہونے والی چھٹی میٹنگ اور دیگر پروگراموں میں حصہ لینے کیلئے ۳۰؍ ستمبر سے ۳؍ اکتوبر تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔

Piyush Goyal.Photo: INN.
پیوش گوئل۔ تصویر: آئی این این۔

 تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل ہندوستان امریکہ تجارتی بات چیت کے حصہ کے طور پر۳؍ اکتوبر کو واشنگٹن میں منعقد ہونے والی چھٹی میٹنگ اور دیگر پروگراموں میں حصہ لینے کیلئے ۳۰؍ ستمبر سے ۳؍ اکتوبر تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ ہندوستان امریکہ تجارتی مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت وہاں کی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کریں گی۔ وزارت تجارت کی اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گوئل اپنے دورے کے دوران امریکہ اور ہندوستان کی کچھ بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 
گوئل ۲؍ اکتوبر کو وزیر ریمنڈو کے ساتھ ہند-امریکہ سی ای او فورم سے خطاب کریں گے اور۳؍ اکتوبر کو واشنگٹن میں منعقد ہونے والے ۶؍ویں ہندوستان-امریکی تجارتی مذاکرات کی شریک صدارت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران، دونوں فریق صحت مند اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور ہندوستانی اور امریکی کاروباری برادریوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مرکزی وزیر گوئل امریکہ اور ہندوستان کے سرکردہ سی ای اوز اور صنعتی دنیا کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس میں کاروبار اور صنعتی دنیا کے لیڈروں کے ساتھ ان کی بات چیت ہندوستان اور امریکہ کی معیشتوں کے درمیان طاقتوں کا تال میل اور مزید فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر روشنی ڈالے گی۔ وہ ینگ بزنس لیڈرس راؤنڈ ٹیبل اور انڈیا- یو ایس جیمس اینڈ جیولری بزنس راؤنڈ ٹیبل کی بھی صدارت کریں گے۔ مرکزی وزیر گوئل اور امریکی سیکریٹری ریمنڈو سے معدنی سپلائی پر بات چیت کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK