Inquilab Logo Happiest Places to Work

چائے کی نیلامی کا مرکز بنانے کا منصوبہ

Updated: September 29, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Agartala

تریپورہ ٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی میٹنگ میں فیصلہ۔ ملک کے دیگر حصوں کے بھی دکاندار شامل

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

تریپورہ ٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی ٹی ڈی سی) نے یہاں ٹی بورڈ آف انڈیا کے نمائندوں کے ساتھ دکانداروں کی میٹنگ میں چائے کی نیلامی کا مرکز قائم کرنے کے منصوبے کی وکالت کی۔ تریپورہ کے چائے کے کاشتکاروں نے اس میٹنگ میں جنوبی ہند، دہلی، کولکاتا، گوہاٹی اور جورہاٹ سے بڑی تعداد میں دکانداروں کو بلایا گیا اور ریاست میں چائے کے کاروبار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا، انہوں نے ٹی ٹی ڈی سی پر زور دیا کہ وہ ریاستی پروسیس شدہ چائے کو ای آکشن، ای پروکیورمنٹ، ای-مارکیٹ پلیس اور ا سیلنگ میں آگے لے جائے تاکہ عالمی صارفین کو پورا کیا جا سکے۔ٹی ٹی ڈی سی کے چیئرمین سنتوش ساہا نے امید ظاہر کی کہ چائے کی نیلامی کا مرکز جلد قائم ہونے کا امکان ہے، انہوں نے تریپورہ کی چائے کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے چائے کی نیلامی کا مرکز قائم کرنے کیلئے دونوں طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے بنگلہ دیش کو چائے برآمد کرنے کی پہل کی ہے اور ریاست کیلئے  چائے کی نیلامی کا مرکز قائم کیا ہے۔۱۹۱۶ء میں تریپورہ میں چائے کی صنعت شروع کی گئی تھی لیکن ۲۰۱۸ء میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی اس نے مارکیٹ میں اپنی موجودگی  درج کروائی۔ ساہا نے کہا کہ’’ہم نے چائے کا ایک مقامی برانڈ، تریپوریشوری متعارف کروایا ہے، جو ریاست بھر میں عوامی تقسیم کے نظام کے تحت راشن شاپس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ تریپوریشوری چائے کے معیار نے چائے کے شائقین کو مسحور کیا ہے، جس نے کارپوریشن کو ریٹیل مارکیٹ کیلئے ایک پریمیم برانڈ متعارف کروانے پر مجبور کیا ہے۔تریپورہ ملک میں چائے پیدا کرنے والی ۵؍ ویں ریاست بن گئی ہے، جو ۱۰؍لاکھ کلو گرام پراسیس شدہ چائے پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ۵۴؍ چائے کے باغات جن میں۳۹؍ نجی باغات شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK