Inquilab Logo

تمل ناڈو حکومت مرکز کی اسکیموں کی مخالفت کرتی رہی ہے: وزیراعظم مودی

Updated: February 29, 2024, 4:42 PM IST | Tirunelveli

ریاست میں لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنی مہم کا بگل بجاتے ہوئےمودی نے عوام سے ڈی ایم کے اورکانگریس کو ہٹانے کی اپیل کی۔

Modi hugs a man in Tirunelveli. Photo: PTI
ترونیل ویلی میں مودی ایک شخص کو گلے لگاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل تمل ناڈو میں انتخابی بگل بجاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ریاست میں حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) اور اس کی اہم اتحادی کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں ریاست کے عوام دونوں پارٹیوں کو سبق سکھائیں گے۔ تمل ناڈو کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری مرحلے میں مودی نے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااورافتتاح کیا۔ ترونیل ویلی کے پالیم کوٹائی میں اسی مناسبت سے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ’’ ریاست کے عوام انتخابات میں خود غرض ڈی ایم کے کو مسترد کر دیں گے۔ تمل ناڈو حکومت ریاست میں کسی بھی مرکزی اسکیم کو متعارف کرانے کی مخالفت کرتی رہی ہے، جبکہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت ریاست کے تئیں متعصب نہیں ہے۔ ‘‘ڈی ایم کے اور کانگریس پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کو ہٹا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’اگر ہم انتخابات کے بعد تلاش کریں گے تو ڈی ایم کے نہیں ملے گی۔ ‘‘ انہوں نے ریاست کی ڈی ایم کے حکومت پر مرکز کو کوئی تعاون فراہم نہ کرنے اور تمام فلاحی اسکیموں کو ناکام بنانے کا الزام لگایا۔ و زیر اعظم نے کہا کہ ’انڈیا‘ گروپ عوامی بہبود کی اسکیموں کو ناکام بنانے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندی بولنے والی ریاست سے ایل مروگن کو ایم پی بنایا ہے اور تمل ناڈو سے دلت برادری کے ایک شخص کو مرکزی وزیر بنایا۔ وزیر اعظم کے بقول ہندوستان ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور اگر ملک نے ۱۰۰؍ گنا ترقی کی ہے تو تمل ناڈو کو بھی ۱۰۰؍گنا ترقی کرنی چاہئے۔ انہوں نے ڈی ایم کے پر خاندانی سیاست کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے اپنے خاندان کیلئے ہےلیکن میں تمل ناڈو کیلئے ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK